( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. شَطْرَنج

    ایک کھیل جو چون٘سٹھ چوکور خانوں کی بساط پر دو رن٘گ کے ۳۲ مہروں سے کھیلا جاتا ہے. ہر رن٘گ میں آٹھ پیادے (پیدل) دو رُخ ، دو فیل (ہاتھی) دو اسپ (گھوڑے) ایک وزیر (فرزین) اور ایک بادشاہ ہوتا ہے. ہر مہرے کا اپنا خانہ مقرّر ہے اور چال کا طریقہ بھی مقرر ہے .
     
  2. شَطْرَنج

  3. شَطْرَنج باز

    شطرنج کھیلنے والا ، شطرنج کا کھلاڑی .
     
  4. شَطْرَنج بازی

    ۱. شطرنج کیھلنا ، شطرنج باز ہونا ، شطرنج کا کھیل ؛ (مجازاً) ذہانت ، چالاکی .
    ۲. جوڑ توڑ ، چال بازی ، عیّاری ، مکاری .
     
  5. شَطْرَنج بِچھانا

    شطرنج کے مہروں کو اس کی بساط پر جمانا یا رکھنا ، کھیل شروع کرنا ، بساط بچھانا .
     
  6. شَطْرَنج بِچْھنا

    شطرنج بچھانا (رک) کا لازم .
     
  7. شَطْرَنج کا پِیادَہ

    شطرنج کا ایک کمزور مہرہ ، پیدل .
     
  8. شَطْرَنج ِ کَبِیر

    بہت بڑے خانوں کی شطرنج جس میں بادشاہ مہروں کے بجائے انسانوں کو استعمال کرتے تھے .
     
  9. شَطْرَنج کَٹْنا

    شطرنج کا کھیلا جانا ، شطرنج کا کھیل ہونا .
     
  10. شَطْرَنج کھیلْنا

    شطرنج کے کھیل سے لطف اندوز ہونا ، تصوّراتی ، خیالی گھوڑے دوڑانا ، توڑ جوڑ لگانا .