( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰ نتائج (۰سیکنڈ )
شَہِید
۱. وہ ذات جس کا علم کامل ہو، مراد : ذاتِ الہٰی، عالمِ الغیب، خدا کا ایک وصفی نام .
۲. دینِ اسلام کی خاطر جان دینے والا، خدا کی راہ میں قربان ہونے والا، امر حق پر جان دینے والا، شہادت کا رُتبہ پانے والا .
۳. مقتول، مذبوح، کشتہ، کسی مقصدِ وحید کے لیے جان دینے والا .
۴. (کنایۃً) فریفتہ، عاشق .
۵. (کنایۃً) مجروح، گھائل .
۶. شکستہ، ٹوٹا ہوا (اشیا کے لیے مخصوص) .
۷. گواہ، گواہی دینے والا .

شَہِید ِ کَرْبَلا
کربَلا کے شہید؛ (کنایۃً) حضرت امام حسین علیہ السلام .
شَہِید کَرْنا
تباہ کرنا، برباد کرنا، قتل کرنا .
شَہِید مَرْد
۱. وہ شخص جو راہِ خدا میں جہاد کرتا ہوا مارا جائے .
۲. (کنایۃً) گھوڑا
شَہِید مَرْدوں سے چونگا / دِل لَگی
چالاک اور ہوشیار شخص سے بھی دان٘و پیچ کی باتیں، تجربہ کار اور جہاں دیدہ لوگوں سے بھی چار سو بیسی .
شَہِید مِلَّت
قوم کے لیے جان دینے والا ؛ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خاں کا لقب.
شَہِید ِ ناز
(کنایۃً) عاشق، محبوب کے ناز و انداز کا مارا ہوا.
شَہِید ِ وَفا
وہ جس نے وفاداری کی وجہ سے قتل ہوکر درجۂ شہادت حاصل کیا ہو، انتہائی وفادار
شَہِید ہونا
۱. ناحق مارا جانا، مارا جانا، مقتول ہونا .
۲. فدا ہونا، عاشق ہونا، محبوب کے ناز و ادا کا کشتہ ہونا .
۳. ضائع ہونا، مٹ جانا، ختم ہوجانا .