( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. شِیشَہ

    ۱ . ایک خاص قسم کی معدنی ریت سے بنائی جانے والی نازک و مُصفّا شے ، جس کی اصلی مُصفا حالت مانع نظر و روشن نہیں ہوتی ، مصنوعی شیشہ ریت ، سوڈا ایشن اور چونے کے ملانے سے بنتا ہے ؛ کانچ.
    ۲. کوئی نازک شے جو ذرا سی غفلت سے ٹوٹ جائے ، (کنایۃً) دل.
    ۳ . نالی ، عدسہ ، عینک اور اسی طرح دوسرے آلات میں لگا ہوا خاص قسم کا کان٘چ.
    ۴ . آئینہ ، آرسی.
    ۵ . بوتل ، مینا ، کانچ کی صراحی ، قرابہ.
    ۶ . (تصوف) مراد : پیمانہ ، جام اور دل سے بھی مراد لیتے ہیں.
     
  2. شِیشَہ

  3. شِیشَہ ِ آتَِشی

    محدّب شیشہ جس میں سے سورج کی شعائیں کاغذ یا کپڑے پر کچھ دیر مرکوز رہیں تو وہ جلنے لگتا ہے ، آتشی شیشہ.
     
  4. شِیشَہ ء آلات

    ۱ . روشنی کا ساز و سامان مثل جھاڑ فانوس ، کنول وغیرہ.
    ۲ . (کنایۃً) نازک بدن آدمی ، نازک مزاج
     
  5. شِیشَہ باز

    ۱ . شعبدہ باز.
    ۲ . رقاصوں کا ایک گروہ جو ناچتے وقت سر یا دیگر اعضائے بدن پر شیشے کے پیالے یا ظروف رکھ کر تماشا کرتا ہے اور یہ گرنے نہیں پاتے.
     
  6. شِیشَہ بازی

    شیشہ باز کا کرتب ، شعبدہ بازی ، کرتب دکھانا.
     
  7. شِیشَہ باسَہ / باشا

    بہت زیادہ نازک ، جلد خراب ہونے والا .
     
  8. شِیشَہ بَشَکَسْتَہ را پَیوَند کَردن مُشْکل اَسْتِ

    فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل ، ٹوٹا ہوا شیشہ (دل) جوڑنا مشکل ہے ، دل شکنی کی تلافی دشوار ہوتی ہے
     
  9. شِیشَہ بَنْد

    بوتل پر لگایا جانے والا ڈھکنا ، کاگ.
     
  10. شِیشَہ بَنْد

    شیشے میں بند کیا ہوا ، عامل جب کسی کے اوپر سے جن یا بُھوت پریت اتارتے ہیں تو عمل پڑھ کر ایک بوتل کا منہ بند کرکے زمین میں دفن کر دیتے ہیں اس سے لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ وہ جن یا بھوت شیشے میں بند ہوگیا.