( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. صَحِیح

    ۱.عیب یا غلطی سے مبرّا، نقص سے پاک، بے عیب.
    ۲. درست، ٹھیک، سچ، قاعدے اور ضابطے کے مطابق، راست، بجا.
    ۳. تندرست، چنگا، اچھا، صحت مند.
    ۴. (ریاضی) سالم (عدد)، وہ عدد جس میں کسر نہ ہو.
    ۵.(عروض) شعر کے عروض و ضرب جو باوجود جواز کے علّت و نقصان سے پاک اور سالم ہوں.
    ۶. (اصول حدیث) وہ روایت یا حیدث جسے دیندار اور پرہیزگار لوگوں نے ہر زمانہ میں برابر روایت کیا ہو.
     
  2. صَحِیح

    ۱. تصدیق، دستخط.
    ۲. حدیث کی چھ یا ساتھ کتابوں میں سے ہر ایک جیسے صحیح بخاری، صحیح مسلم.
     
  3. صَحِیح

    (قواعد) حروفِ علّت کے علاوہ باقی تمام حرف حرفِ صحیح کہلاتے ہیں کیونکہ وہ متغّیر نہیں ہوتے.
     
  4. صَحِیحُ

  5. صَحِیح

    ۱.عیب یا غلطی سے مبرّا، نقص سے پاک، بے عیب.
    ۲. درست، ٹھیک، سچ، قاعدے اور ضابطے کے مطابق، راست، بجا.
    ۳. تندرست، چنگا، اچھا، صحت مند.
    ۴. (ریاضی) سالم (عدد)، وہ عدد جس میں کسر نہ ہو.
    ۵.(عروض) شعر کے عروض و ضرب جو باوجود جواز کے علّت و نقصان سے پاک اور سالم ہوں.
    ۶. (اصول حدیث) وہ روایت یا حیدث جسے دیندار اور پرہیزگار لوگوں نے ہر زمانہ میں برابر روایت کیا ہو.
     
  6. صَحِیح

    ۱. تصدیق، دستخط.
    ۲. حدیث کی چھ یا ساتھ کتابوں میں سے ہر ایک جیسے صحیح بخاری، صحیح مسلم.
     
  7. صَحِیح

    (قواعد) حروفِ علّت کے علاوہ باقی تمام حرف حرفِ صحیح کہلاتے ہیں کیونکہ وہ متغّیر نہیں ہوتے.
     
  8. صَحِیح ُ الْاُصُول

    بااصول، اُصول پرست ؛ حقیقت پسند.
     
  9. صَحِیح ُ الْاَواخِر

    (لسانیت) وہ اسماء جن کے آخر میں کوئی حرفِ صحیح ساکن ہے، جیسے رات، بات.
     
  10. صَحِیح الْبَدَن

    تندرست، جس کے بدن میں کوئی نقص نہ ہو.