( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۰ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. طَے

    ۱. (i) مسافت ختم ہونا ، تمام ہونا ، راستہ چلنا ، گزرنا.
    (ii) لپیٹنا ، ختم کرنا ، کوتاہ کرنا.
    ۲. یمن کے ایک قبیلے کا نام جس کی طرف حاتم طائی منسوب ہے.
    ۳. فیصلہ ، بیباقی ، چکوتا ؛ کوتاہ ، مختصر ؛ ختم کرنا ، پورا کرنا ، انجام کو پہونچانا
    ۴. (عروض) گِرانا ، چوتھے حرف ساکن کا دو سبب خفیف سے کہ یہ بے فاصلہ اوّل رکن کے آئے ہوں مثلاً مستفعلن کا چوتھا حرف (ف) گِرائیں تو مستعلن رہتا ہے.
     
  2. طَے

    تہہ ، لپیٹ.
     
  3. طَے

  4. طَے

    تہہ ، لپیٹ.
     
  5. طَے پانا

    فیصل ہونا ، کسی معاملے میں آخری نتیجے پر پہنچنا ؛ معاہدہ کرنا ، کسی بات یا فیصلے پر متفق ہونا.
     
  6. طَے شُدَہ

    جس کا فیصلہ ہوچکا ہو ، قرار دیا ہوا ، متعیّن ، مقرر.
     
  7. طَے کا روزَہ

    وہ روزہ جو قبیلۂ طے کے لوگ دو روز برابر رکھتے اور تیسرے روز افطار کرتے تھے.
     
  8. طَے کَرْدَہ

    رک : طے شدہ ، مقرر کیا ہوا ، معیّن کیا ہوا ؛ (مجازاً) بنایا ہوا ، ترتیب دیا ہوا.
     
  9. طَے کَرْنا

    ۱. راستہ چلنا ، قطعِ مسافت کرنا ، عبور کرنا ، گزارنا.
    ۲. متعیّن کرنا ، مقرر کرنا ، فیصلہ کرنا.
    ۳. جل کرنا ، انجام کو پہنچانا ، نمٹانا
    ۴. سر کرنا (مرحلہ یا معرکہ وغیرہ)
    ۵. ختم کرنا ، تمام کرنا ، پورا کرنا ، اختتام کو پہنچانا (درس ، تعلیم وغیرہ).
    ۶. (i) (تصوّف) منازلِ سلوک سے گزرنا یا انہیں عبور کرنا.
    (ii) (تصوّف) تین روز فقیر لوگوں کا بھوکے پیاسے روزہ رکھنا اس میں غیب سے ان کو طعام آتا ہے اور وہ افطار کرتے ہیں.
    ۷. کسی نزاع یا مقدمے کو فیصل کرنا ، معاملے کو رفع دفع کر کے فیصلہ دینا.
    ۸. تہہ کرنا ، لپیٹنا ؛ موڑنا.
    ۹. چُکانا ، بیباق کرنا (حساب وغیرہ)
     
  10. طَے ِ لِسان

    رک : طیّ اللسان.