( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. عَزِیز

    ۰۱ زبردست ، صاحب قوت و اختیار ، غالب ، قادر ؛ اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام .
    ۰۲ پیارا ، محبوب .
    ۰۳ دوست ، یار ، ساتھی ، آشنا ( عموماً اپنے سے عمر میں چھوٹے کے لیے مستعمل ) .
    ۰۴ قرابت رکھنے والا ، رشتہ دار .
    ۰۵ (i) گراں قدر ، پیش بہا .
    (ii) بزرگ ، گرامی ، معزز .
    ۰۶ ( حدیث ) آحاد کی ایک قسم جسے پر زمانے میں دو راویوں نے روایت کی ہو .
    ۰۷ قدیم زمانے میں مصر کے بادشاہ کا لقب ، ( مصر کے وزیر کو بھی عزیز کہتے تھے ) .
    ۰۸ ایک قسم کی تلخ بُوٹی جو مقوی معدہ ہے ، قنطاریون
     
  2. عَزِیز

  3. عَزِیز اَقارِب

    رشتہ دار عزیز مصر کا خویش و بگانہ .
     
  4. عَزِیز ُ الْقَدْر

    گرامی قدر ، چھوٹے بھائی یا رشتہ دار یا اپنے ماتحت چھوٹے افسر کے لیے بطور القاب مستعمل .
     
  5. عَزِیز ُ الْوُجُود

    گراں قدر ، وقیع ، قدر و منزلت کا حامل ، نادر .
     
  6. عَزِیز جانْنا

    عزّت کرنا ، قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھنا ، محبت کرنا ، پیارا سمجھنا ، محبوب رکھنا .
     
  7. عَزِیز دار

    رشتہ دار .
     
  8. عَزِیز داری

    یگانگت ، رشتہ داری ، فرابت نسبی .
     
  9. عَزِیز رکْھنا

    ۰۱ دوست سمجھنا ، محبت کرنا ، پیارا سمجھنا ؛ قدر کرنا .
    ۰۲ ( ” سے“ کے ساتھ ) کسی مرغوب شے کے دینے میں تامل یا دریغ کرنا .
     
  10. عَزِیز کَرْنا

    ۰۱ چاہنا ، محبت کرنا ، قدر و منزلت کرنا .
    ۰۲ ( سے کے ساتھ ) پیارا جاننا ؛ کسی شے کے دینے میں تامل یا دریغ کرنا .
    ۰۳ ارجمند کرنا ، کامیاب کرنا ، کامران کرنا ، مقصد پورا ہونا ، مراد پر آنا .