( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. قافِیَہ

    پیچھے چلنے والا ؛ (عروض) چند حروف و حرکات کا مجوعہ جس کی تکرار الفاظ مختلف کے ساتھ آخر مصرعِ یا آخر بیت یا دو فقروں کے آخر میں پائی جائے خواہ وہ الفاظ لفظاً مختلف ہوں یا معناً.
     

  2. قافِیَہ

    پیچھے چلنے والا ؛ (عروض) چند حروف و حرکات کا مجوعہ جس کی تکرار الفاظ مختلف کے ساتھ آخر مصرعِ یا آخر بیت یا دو فقروں کے آخر میں پائی جائے خواہ وہ الفاظ لفظاً مختلف ہوں یا معناً.
     

  3. قافِیَہ باندھانا / باندْنا

    کسی لفظ کو قافیے کے طور پر دوسرے لفظ کے ساتھ شعر میں استعمال کرنا.
     

  4. قافِیَہ بِٹھانا

    مضمون کے مطابق شعر میں قافیہ استعمال کرنا.
     

  5. قافِیَہ بَنْد کَرْنا

    عاجز کرنا ، تنگ کرنا ، بے بس کرنا .
     

  6. قافِیَہ بَنْدی

    تُک بندی ، قافیہ پیمائی.
     

  7. قافِیَہ بَندْھنا

    قافیہ باندھنا (رک) کا لازم.
     

  8. قافِیَہ بیٹْھنا

    ۱. قافیہ بٹھانا (رک) کا لازم.
    ۲. بات یا تدبیر وغیرہ کا موثر یا کارگر ہونا.
     

  9. قافِیَہ پَیما

    اشعار کی گنتی بڑھانے کے لیے قافیے ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر شعر کہنے والا ، تُک بند.
     

  10. قافِیَہ پَیمائی

    اشعار کی گنتی بڑھانے کے واسطے قافیے ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر شعر کہنا ، تُک بندی ، قافیہ آرائی ، محض قافیے کی مدد سے شاعری کرنا.