( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۲ نتائج (۰سیکنڈ )
قَبْض
۱. رک ، رکاوٹ ، گرفتگی ، تنگی (دل یا طبیعت وغیرہ کی).
۲. قبضہ ، دخل ، پکڑنا ، اپنے اختیار میں لانا.
۳. وصول یابی کی تحریر ، ادائیگی کی رسید ، رسید.
۴. (طب) انتڑیوں کی گرفتگی یا اڑ جس کی وجہ سے اجابت نہ ہو یا کم ہو ، سکڑن ، رکاوٹ ، این٘ٹھن ، پاخانہ نہ ہونا.
۵. (تصوف) واردات جن کے سبب سے سالک کو توحش اور ہجراں اور انقباضِ طبیعت اور عدمِ رغبت عبادت کی اور معشوقِ حقیقی کا عارض ہو ، انقباضِ تنگی، ضیق ، گرفتگی.
۶. (عروض) ایک زحاف کا نام جس میں رکن کا پانچواں حرف مُسکن گرا دیا جاتا ہے.

قَبْض ُ الْبول
(طب) پیشاب میں رکاوٹ پڑ جانا یا پیشاب بند ہو جانا.
قَبْض ُ الْخارج
(جَفْر) زائچے کے بیرون خانوں کے کوائف .
قَبْض ُ الدّاخِل
(جفر) کسی زائچے کے اندرونی خانوں کے کوائف .
قَبْض ُ الوصُول
وہ رجسٹر یا کاغذ جس پر تنخواہ کا اندراج کرکے وصول کرنے والے ملازموں کے دستخط لیے جاتے ہیں یا انگوٹھے لگوائے جاتے ہیں.
قَبْض ہونا
۱. عائِد کِیا جانا ، ذمّہ دار قرار دیا جانا.
۲. اجابت نہ ہونا ، پیٹ میں اڑ ہو جانا.
قَبضَتَین
(فقہ) روحِ انسانی کا دو مرتبہ قبض ہونا پہلی مرتبہ ختمِ زندگی پر اور دوسری مرتبہ قبر میں منکرونکیر کے سوال و جواب کے بعد.
قَبْضَہ
۱. دخل ، تصرف ، مِلکیت.
۲. قابو ، اختیار.
۳. مُٹھ ، دستہ (تلوار ، خنجر ، کمان وغیرہ کا).
۴. لوہے یا پیتل کے بنے ہوئی جوڑ جو کواڑوں کو چوکھٹ سے اور صندوق کے دو حصوں کو ملا ہوا رکھنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں.
۵. بازو کی مچھلی (مچھلیاں) .
۶. ایک مُشت ، مُٹّھی بھر.
۷. (قلم سازی) فاونٹین (قلم) کا من٘ھ جس میں پتی (زبان قلم) لگائی جاتی ہے.
قَبْضَہ اُٹھانا
دست کش ہونا ، ہاتھ سے جانے دینا ، دست بردار ہونا.
۱
۲
۳
۴
>