( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. قِبْلَہ

    ۱. جس کی طرف مُن٘ھ کر کے مسلمان نماز پڑھتے ہیں ، خانۂ کعبہ ، جس کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھی جاتی ہے ، قبلہ کی سمت.
    ۲. (کلمۂ تعظیمی) بزرگ یا عزیز شخص کے لیے.
    ۳. (طنزاً یا مزاحاً) بہت چالاک آدمی.
    ۴. (تصوّف) ہر مطلوب اور مقصود کہ دل جس کی طرف متوجہ ہو .
     
  2. قَبِلَہ

    بیوی ، جورو.
     
  3. قِبْلَہ

    ۱. جس کی طرف مُن٘ھ کر کے مسلمان نماز پڑھتے ہیں ، خانۂ کعبہ ، جس کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھی جاتی ہے ، قبلہ کی سمت.
    ۲. (کلمۂ تعظیمی) بزرگ یا عزیز شخص کے لیے.
    ۳. (طنزاً یا مزاحاً) بہت چالاک آدمی.
    ۴. (تصوّف) ہر مطلوب اور مقصود کہ دل جس کی طرف متوجہ ہو .
     
  4. قِبْلَہ ء اَنام

    ساری مخلوق کے لیے قابل تکریم ، سب کے لیے واجب التّعظیم (شخص یا چیز وغیرہ) ، مرجعِ خلائق.
     
  5. قِبْلَہ بَدَلْنا

    دوسرا رُخ اختیار کرنا ، سمت کا دبل دینا ؛ رُخ تبدیل کرنا ؛ رویّہ تبدیل کر لینا.
     
  6. قِبْلَہ پَرَسْت

    قبلے کی سمت من٘ہ کرنے والا ؛ مراد : مسلمان.
     
  7. قِبْلَہ ء حاجات

    حاجتوں کا پورا کرنے والا ؛ کلمۂ تعظیمی بزرگ یا عزیز شخص کے لیے (گاہے مزاحاً یا طنزاً بھی).
     
  8. قِبْلَہ دُرُسْت کَرْنا

    راہِ راست پر لگنا ، صحیح سمت اختیار کرنا.
     
  9. قِبْلَہ ء دُنیا و دِیں

    دین و دنیا سنوارنے والا ؛ مراد : آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.
     
  10. قِبْلَہ ء دِیں

    دین کی بنیاد ، وہ چیز جس کی دین کی وجہ سے بہت عزت کی جائے.