( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۲ نتائج (۰سیکنڈ )
قَلَنْدَر
۱ـ (تصّوف) وہ شخص جو روحانی ترقی یہاں تک کر گیا ہو کہ اپنے وجود اور علائقِ دنیوی سے بے خبر اور لا تعلق ہو کر ہمہ تن خدا کی ذات کی طرف متوجہ رہتا ہو اور تکلیفات رسمی کی قیود سے چٹکارا پا گیا ہو، عشقِ حقیقی میں مست فقیر .
۲. دین و دنیا سے آزاد آدمی ، رند ، لا اُبالی .
۳. بے نوا ، تہی دست آدمی .
۴. وہ فقیر جو سر اور ڈاڑھی منڈاتا ہے اور بیوی بچّوں کو چھوڑ کر جابجا پھرتا ہے، جوگی .
۵. ریچھ اور بندر نچانے والا ، مداری ، تماشا دکھانے والا .
۵. وہ بے ڈول لکڑی کا ٹکڑا جو آسانی سے کوڑا نہ کُھل جانے کے لیے پٹوں کے پیچھے لگا دیتے ہیں ، کندۂ ناتراشیدہ ، لال خان کا لکڑا ، کاٹھ .
۶. خیمے کا آنکڑا یا قلابہ .

قَلَنْدَر خانَہ
قلندروں کے رہنے کی جگہ .
قَلَنْدَر صِفَت
قلندر جیسا مزاج رکھنے والا ، دنیوی مال و متاع اور جاہ و مرتبہ سے بے نیاز .
قَلَنْدَر ِ مُلْتانی
ملتانی ٹھگوں میں سے ایک گروہ کا نام .
قَلَنْدَر ہَر چہ گویَد دِیدَہ گوید
( فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل ) قلندر جو کچھ کہتا ہے دیکھا ہوا کہتا ہے ، سُنی سنائی بات نہیں آنکھوں دیکھی بات ہے .
قَلَنْدْرا
ایک قسم کا چالان جو پولیس پیش کرتی ہے .
قَلَنْدَرا / قَلَنْدَرَہ
۱. ایک وضع کا ریشمی کپڑا .
۲. کُشتی کا ایک دانو .
۳. خیمے کا آنکڑا جس پر ریشم یا کپڑا لپیٹ دیتے ہیں .
قَلَنْدرانَہ
قلندر جیسا ، قلندر کی مانند ، درویشانہ .
قَلَنْدَری
۱. قلندر کا طرزِ زندگی ، قلندر کا کام یا پیشہ .
۱
۲
>