( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. لَطِیفَہ

    ۱.ظریفانہ بات ، لطف انگیز بات ، دلچسپ بات ، ظرافت کی چھوٹی سی مگر معنی خیز بات ، چٹکلا، بذلہ.
    ۲. مہربانی ، عنایت ، لطف و کرم ، عطیہ ، لطفِ خاص ( خداے تعالیٰ کی جانب سے).
    ۳.(i) تعجب انگیز بات، شگوفہ.
    (ii) عجوبہ ، عجیب و غریب شے ، انوکھی چیز.
    ۴. (تصوّف ) ایک اشارہ ہے امرِ دقیق المعنی کی طرف جو دل میں مفہوم ہوتا ہے عبارت اور بیان میں نہیں آسکتا ہے ؛ جیسے : علومِ اذواق ہیں.
     
  2. لَطِیفَہ

    نازک ، عمدہ ، پرلُطف.
     
  3. لَطِیفَہ

  4. لَطِیفَہ

    نازک ، عمدہ ، پرلُطف.
     
  5. لَطِیفَہ ء اَخْفیٰ

    ۱.(تصوّف) وہ لطیفہ جس کے انوار سبز رن٘گ ہیں اور مقام مابین الصدر ، اس کو رسولؐ اللہ سے تعلق ہے.
    ۲. لطائف سِتّہ میں سے چھٹا لطیفہ جس کا محل کاسۂ سر ہے.
     
  6. لَطِیفَہ اِنْسانِّیَہ

    (تصوّف) نفسِ ناطقہ جس کو قلب بھی کہتے ہیں.
     
  7. لَطِیفَہ باز

    بذلہ سنج ، ظریف ، خوش مزاج.
     
  8. لَطِیفَہ بازی

    لطیفہ کہنا یا سنانا ، بذلہ سنجی ، خوش طبعی کی باتیں.
     
  9. لَطِیفَہ چھوڑْنا

    کوئی انوکھی بات گھڑ کر بیان کرنا ، تعجب یا فتنہ انگیز بات کہنا، شگوفہ چھوڑنا.
     
  10. لَطِیفَہ ء خَفی

    ۱.(تصوّف) وہ لطیفہ جس کے انوار سیاہ ہیں اور مقام روح اور اخفیٰ کے درمیان ہے ؛ اس کو حضرتِ عیسیٰ سے تعلق ہے.
    ۲. لطائفِ سِتـہ ( رک ) میں سے پان٘چواں لطیفہ جس کا محل پیشانی ہے.