( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶ نتائج (۰سیکنڈ )
ماضی
( الف ) صف ۔ گزرا ہوا ، گزشتہ ۔
( ب ) امذ ؛ امث ۔ گزشتہ زمانہ ، گزرے ہوئے دن ۔
( ج ) امث ۔ ( صرف ) مصدر کا وہ صیضہ جس سے زمانۂ گزشتہ ظاہر ہو ، وہ فعلی صورت جو زمانۂ گزشتہ سے تعلق رکھے ۔
م ض ی
ماضی
( الف ) صف ۔ گزرا ہوا ، گزشتہ ۔
( ب ) امذ ؛ امث ۔ گزشتہ زمانہ ، گزرے ہوئے دن ۔
( ج ) امث ۔ ( صرف ) مصدر کا وہ صیضہ جس سے زمانۂ گزشتہ ظاہر ہو ، وہ فعلی صورت جو زمانۂ گزشتہ سے تعلق رکھے ۔
م ض ی
ماضی اِحتِمالی
وہ ماضی جس سے گزشتہ زمانے میں کسی فعل کے صادو ہونے کا احتمال یا شک پایا جائے ؛ جیسے : وہ آیا ہوگا ۔
ماضی اِستِمراری
وہ ماضی جس سے زمانۂ گزشتہ میں فعل کا تواتر پایا جائے ؛ جیسے : وہ آتا تھا ۔
ماضی بَعِید
۱۔ دور کا گزرا ہوا زمانہ ، قدیم زمانہ ۔
۲۔ (قواعد ) وہ ماضی جس سے دور کا گزرا ہوا زمانہ سمجھا جائے ؛ جیسے : وہ آیا تھا ۔
ماضی پَرَستی
زمانۂ گزشتہ کے افکار و تصورات اور عادات و اطوار کی اندھی تقلید ، پچھلی باتوں اور گزشتہ روایات کی بے جا تقلید ۔
ماضی تَمَنّائی
( قواعد ) وہ ماضی جس کے اظہار میں تمنا کا کلمہ ہو ؛ جیسے : کاش وہ آتا ۔
ماضی شَرطی
وہ ماضی جس کے پہلے شرط کا کلمہ ہو ؛ جیسے : اگر آتا ۔
ماضی شکّی / شکَیَّہ
رک : ماضی احتمالی ۔
ماضی قَرِیب
۱۔ قریب کا گزرا ہوا زمانہ ، تھوڑے عرصے قبل کا زمانہ ۔
۲۔ ( قواعد ) وہ ماضی جس سے قریب کا گزرا ہوا زمانہ سمجھا جائے ؟ جیسے : آیا ہے ۔
۱
۲
>