( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۰۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. مانگ

    ۱۔ سر کے بالوں کے بیچ کی سیدھی لکیر جو بالوں کو دائیں بائیں تقسیم کرتی ہے اکثر درمیان میں ( سیدھی مانگ ) اور گاہے ایک طرف ہوتی ہے جو آڑی مانگ کہلاتی ہے ۔
    ۲۔ ( مجازاً ) خاوند ، شوہر ، سر کا وارث ۔
    ۳۔ ایک وضع کا موتیوں کا زیور جو بالوں کی مانگ پر پہنا جاتا ہے ۔
    ۴۔ انگیا کی دونوں کٹوریوں کے بیچ کی سلائی ۔
    مارگ - راستہ  

  2. مانگ

    ۱۔ (i) طلب ، ضرورت ، حاجت ۔
    (ii) مطالبہ ۔
    ۲۔ وہ کنواری لڑکی جس کی نسبت ہوگئی ہو ، منگیتر لڑکی ۔
    ۲۔ نسبت کی بات ، سگائی کی بات ۔
     
  3. مانگ

    (دھننا) دھنکی کا اگلا آنکڑے نُما منّھ ، کیری ۔
     
  4. مانگ

    ۱۔ سر کے بالوں کے بیچ کی سیدھی لکیر جو بالوں کو دائیں بائیں تقسیم کرتی ہے اکثر درمیان میں ( سیدھی مانگ ) اور گاہے ایک طرف ہوتی ہے جو آڑی مانگ کہلاتی ہے ۔
    ۲۔ ( مجازاً ) خاوند ، شوہر ، سر کا وارث ۔
    ۳۔ ایک وضع کا موتیوں کا زیور جو بالوں کی مانگ پر پہنا جاتا ہے ۔
    ۴۔ انگیا کی دونوں کٹوریوں کے بیچ کی سلائی ۔
    مارگ - راستہ  

  5. مانگ اُجالنا

    رک : مانگ بھرنا۔
     
  6. مانگ اُجَڑنا

    بیوہ ہونا ، رانڈ ہونا ۔
     
  7. مانگ بَنانا

    رک : مانگ نکالنا ۔
     
  8. مانگ بَھرائی

    شادی کے موقع پر مانگ میں موتی یا سیندور بھرنے کی رسم۔
     
  9. مانگ بَھرنا

    ۱۔ مانگ کو موتی یا سیندور سے بھر دینا ( اکثر شادی کے موقع پر بھرتے ہیں ) ۔
    ۲۔ بیاہ دینا ، سگائی کردینا ، عقد کردینا ، شادی کردینا ۔
     
  10. مانگ بَھری

    سہاگن ، خاوند والی ۔