( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۰ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. مَترُوک

    ۱۔ جسے چھوڑ دیا جائے ، چھوڑا ہوا ، ترک کردہ ، منقطع ۔
    ۔ ۲۔ (قواعد) وہ لفظ یا محاورہ وغیرہ جو پہلے مستعمل ہو مگر اب غیر فصیح سمجھ کر ترک کر دیا گیا ہو ۔
    ۳۔ (حدیث) وہ راوی جس پر کذب کا ا لزام ہو یا جس کی روایت شریعت کے قواعد معلومہ کے خلاف ہو نیز ایسے راوی کی حدیث ۔
    ۴۔ وہ مال جو مرنے والے کی وراثت میں باقی رہے
    : (ت ر ک)  

  2. مَترُوک

  3. مَترُوک الاِستِعمال

    جو استعمال میں نہ ہو ، جس کا استعمال ترک کر دیا گیا ہو ۔
     
  4. مَترُوک التَّسمِیَہ

    (فقہ) وہ جانور جس کو ذبح کرتے وقت بسم اللہ نہ کہی ہو ۔
     
  5. مَترُوک الحَدِیث

    (فقہ) حدیث کے سلسلے میں متروک (رک معنی ، ۳) ۔
     
  6. مَترُوک کَرنا

    کسی چیز کو چھوڑنا ، ترک کرنا۔
     
  7. مَترُوک ہونا

    متروک کرنا (رک) کا لازم ، رائج نہ رہنا ، چلن نہ ہونا ۔
     
  8. مَترُوکات

    متروکہ کی جمع ؛ چھوڑی ہوئی چیزیں ؛ متروک الفاظ وغیرہ ۔
     
  9. مَترُوکَہ

    ۱۔ وراثت میں چھوڑا ہوا مال و جائداد وغیرہ ۔
    ۲۔ اپنے قبضے سے چھوڑی ہوئی ( جائداد وغیرہ) ؛ تارکین وطن کی چھوڑی ہوئی (جائداد وغیرہ) ۔
     
  10. مَترُوکَہ اَِملاک

    چھوڑی ہوئی جائداد ؛ تقسیم ہند کے بعد ہندوستان اور پاکستان میں تارکین وطن کی چھوڑی ہوئی جائداد ۔