( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۲۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. مَُحَبَّت

    ۱۔ (i) پیار ، پریم ، پریت ، الفت ، چاہ ،عشق ۔
    ۱. (ii ) خلوص ، اخلاص ، یارانہ ، دوستی ۔
    ۱. (iii) لگن ، لو ، لگاؤ ، تعلق خاطر ، میلان ، توجہ ۔
    ۲۔ (تصوف) خدا کی لگن (جو انسان میں اعلیٰ صفات پیدا کرتی ہے) ؛ محبت یہ ہے کہ اوصاف ذمیمہ بشری سے پاک ہو جائے اور اوصاف حمیدہ ملکی سے متصف ہو
    ۳۔ (مجازا ً) شہر مدینہ
     
  2. مَُحَبَّت

  3. مَُحَبَّت اُبَھرْنا

    محبت کا جذبہ پیدا ہونا ، دوستی کا ولولہ پیدا ہونا ۔
     
  4. مَُحَبَّت اُٹھ جانا

    محبت ختم ہو جانا ؛ ہمدردی نہ رہنا ۔
     
  5. مَُحَبَّت اُٹھ کَھڑی ہونا

    محبت جوش میں آنا
     
  6. مَُحَبَّت اُچھلْنا

    محبت کا جوش مارنا، دوستی کا ولولہ پیدا ہونا ، مامتا اُچھلنا ۔
     
  7. مَُحَبَّت اَصلِیَّہ

    (تصوف) محبت ذاتیہ کو کہتے ہیں جو اپنی ذات کے لیے ہو نہ باعتبار کسی امر زائد کے کیونکہ ذاتیہ اصل تمامی محبتوں کی ہے پس جو محبت کہ درمیان دو شے کے ہوتی ہے وہ یا تو بسبب مناسبت ذاتیہ کے درمیان ان دونوں کے ہوتی ہے یا بسبب اتحاد کے درمیان ان دونوں کے کسی وصف یا مرتبہ یا حال یا فعل میں
     
  8. مَُحَبَّت اَنگیز

    محبت بھرا ، محبت آمیز ۔
     
  9. مَُحَبَّت آگِیں

    محبت بھرا ، پُر محبت ، الفت آمیز ، پُرخلوص ۔
     
  10. مَُحَبَّت آمیز

    پیار سے لبریز ، محبت بھرا ، پُر محبت ، الفت آمیز ۔