( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُحتَسِب
۱۔ حساب لینے والا ، احتساب کرنے والا ، حساب گیرندہ ۔
۲۔ وہ حاکم جو خلاف شرع یا خلاف قانون باتوں (عموما ً شراب نوشی اور قمار بازی وغیرہ) کی باز پرس کرے ؛ مفتی ، قاضی ، شیخ ، مجسٹریٹ ، کوتوال ۔
۳۔ بازار میں ناپ تول پر نظر رکھنے والا شخص ، جانچ کرنے والا افسر
۴۔ (تصوف) مشرع ظاہری
۵۔ (نفسیات) ذہن کی وہ قوت عاملہ جو لاشعور کے درمیان سرحدی محافظ کاکام کرتی ہے

مُحتَسِب اَعلیٰ
سب سے بڑا محتسب ؛ (جدید) وہ اعلیٰ عہدے دار جو سرکاری اداروں اور اہل کاروں کے خلاف لوگوں کی شکایات کی تحقیقات کے لیے مقرر ہو ۔
مُحتَسِب را دَرُونِ خانَہ چَہ کار
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) کسی کو دوسرے کے گھر کے معاملات میں دخل دینے کا حق یا اختیار نہیں ہے ۔
مُحتَسِب شَہر
قاضی شہر ، کوتوال
مُحتَسِب صِفَت
روک ٹوک کرنے والا ، باز پرس کرنے والا ، ناصح ۔
مُحتَسِب کا کوڑا
ڈرانے دھمکانے کی چیز، خوف دلانے والی شے۔
مُحتَسِب گَر مَے خورْد مَعذور دار و مَسْت را
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) محتسب اگر خود شراب پیتا ہے تو مست کو معذور سمجھتا ہے ؛ اگر کوئی شخص خود برا کام کرے تو دوسرے شخص کو ایسا ہی برا کام کرنے پرگرفت نہیں کرسکتا
مُحتَسِبانَہ
محتسب کی مانند ، روک ٹوک کرتے ہوئے ؛ حساب کتاب والا ، محاسبے والا ، احتساب کا ۔
مُحْتَسِبی
محتسب کا کام ، محتسب کا منصب ؛ روک ٹوک کرنا ۔