( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۶۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. مَذہَب

    ۱۔ (لفظاً) گزرنا ، جانے کی جگہ ؛ (مجازاً) راستہ ، راہ (کسی شخص یا گروہ کا) مسلک ، آئین ، طریق ۔
    ۲۔ عقیدہ ، دین ، دھرم ۔
    ۳۔ کیش ، مشرب ، مت ۔
    ۴۔ رائے ، نظریہ ۔
     

  2. مُذَہَّب

    وہ جس پر سونا چڑھا ہوا ہو ، سونے کا ملمع کیا ہوا ، مطلا ، سنہرا ۔
     

  3. مَذہَب

    ۱۔ (لفظاً) گزرنا ، جانے کی جگہ ؛ (مجازاً) راستہ ، راہ (کسی شخص یا گروہ کا) مسلک ، آئین ، طریق ۔
    ۲۔ عقیدہ ، دین ، دھرم ۔
    ۳۔ کیش ، مشرب ، مت ۔
    ۴۔ رائے ، نظریہ ۔
     

  4. مَذہَب اِسلام

    دین اسلام ، مسلمانوں کا مذہب ۔
     

  5. مَذہَب اِسمِیَّت

    (منطق) یہ نظریہ کہ جن چیزوں کے ایک ہی نام ہیں اُن میں صرف نام کی شرکت ہے ۔
     

  6. مَذہَب اِلٰہی

    شہنشاہ جلال الدین اکبر کا اختراع کردہ مذہب ، رک : دین الٰہی جو زیادہ مستعمل ہے ۔
     

  7. مَذہَب اِنسانِیَّت

    انسانیت کا راستہ ، انسانیت کا طریق ۔
     

  8. مَذہَب بَدَلنا

    دوسرا مذہب اختیار کرنا ، کسی دوسرے پنتھ میں جانا
     

  9. مَذہَب بِگَڑ جانا

    عقیدہ خراب ہو جانا ، ایمان بگڑ جانا ۔
     

  10. مَذہَب بَنا لینا

    روش یا آئین بنا لینا ؛ ایمان بنا لینا ، کسی بات یا چیز کو بہت زیادہ اختیار کر لینا ۔