( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴       >
  1. مَرّات

    مرّہ (رک) کی جمع ، باریاں ، نوبتیں نیز کئی بار ، کئی مرتبہ ۔
     

  2. مَراَت/مَراَۃ

    عورت ، زن ، بیوی ، تراکیب میں مستعمل
     

  3. مَراَت/مَراَۃ المُسَلسَلَہ

    (ہیئت) آسمان کے نصف شمالی میں نظر آنے والے ستاروں کے اکیس جھرمٹوں یا بروج میں سے بیسویں جھرمٹ کا نام جو ۲۳ ستاروں پر مشتمل ہے اور جس کی شکل ایک پابہ زنجیر عورت جیسی ہے۔
     

  4. مَرّات

    مرّہ (رک) کی جمع ، باریاں ، نوبتیں نیز کئی بار ، کئی مرتبہ ۔
     

  5. مِراَت/مِراَۃ

    ۱۔ رک : مرأت/مرأۃ ، آئینہ ۔
    ۲۔ دوربین کا شیشہ
    ۳۔ (تصوف) علم الٰہی کو کہتے ہیں کیوں کہ علم الٰہی میں اعیان ثابتہ ہیں اور ان ہی اعیان میں وجود منعکس ہوا ہے
     

  6. مِراَت/مِراَۃ الحَضرَۃ

    (تصوف) عبارت ہے اُن تعینات سے جو شیونِ باطنہ کی طرف منسوب ہیں جن کی صورتیں اکوان ہیں
     

  7. مِراَت/مِراَۃ الحَضرَتَین

    (تصوف) مرآتِ حضرت و جوب و حضرتِ امکان کا انسان کامل ہے اور ایسا ہی مرآۃ حضرت الیہ کا بھی انسان کامل ہے کیونکہ انسان کامل مظہر ذات اور جمیع اسماء کا ہے
     

  8. مِراَت/مِراَۃ العَکس

    وہ خاص شیشہ لگا ہوا آلہ جس سے دور کی چیزوں کا عکس دیکھا جائے ، دوربین ۔
     

  9. مِراَت/مِراَۃ العَین

    دوربین کا وہ شیشہ جو آنکھ سے بہت نزدیک ہو ۔
     

  10. مِراَت/مِراَۃ الکَون

    (تصوف) وجودِ حقانی کو کہتے ہیں کیوں کہ اکوان اور اوصاف اور احکامِ اکوان اُسی وجودِ حقانی بسبب ظہورِ اکوان کے اُس میں پوشیدہ ہے