( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. مُعاہَدَہ

    ۱۔ وہ قرارداد جو فریقین کے مابین ہو اور جس کی رو سے ہر فریق کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرے ، باہمی عہد و پیمان ، عہدنامہ ۔
    ۲۔ تحریری عہد نامہ ، معاہدے کی دستاویز ۔
    ۳۔ (قانون ) وہ معاملہ جو قانوناً نافذ ہو سکتا ہو
     

  2. مُعاہَدَہ

    ۱۔ وہ قرارداد جو فریقین کے مابین ہو اور جس کی رو سے ہر فریق کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرے ، باہمی عہد و پیمان ، عہدنامہ ۔
    ۲۔ تحریری عہد نامہ ، معاہدے کی دستاویز ۔
    ۳۔ (قانون ) وہ معاملہ جو قانوناً نافذ ہو سکتا ہو
     

  3. مُعاہَدَہ ابِرا ٔ

    (قانون) وہ معاہدہ جس کی روسے ایک فریق دوسرے کو نقصان سے بری کرنے کا عہد کرے جو کہ اس کو خود معاملہ کے فعل سے یا کسی اور شخص کے فعل سے عارض ہوا ہو ۔
     

  4. مُعاہَدَہ اَمن

    فریقین کے مابین جنگ نہ کرنے کا معاہدہ ۔
     

  5. مُعاہَدَہ بَرائَت

    (قانون) رک : معاہدہء ابراء ۔
     

  6. مُعاہَدَہ بَیع

    (قانون) فروخت کا معاہدہ جو فریقین میں تحریری طور پر ہو ۔
     

  7. مُعاہَدَہ بَیع جائِدادِ غَیر مَنقُولَہ

    (قانون) وہ معاہدہ جس کی رو سے فریقین میں یہ قرارداد ہوتی ہے کہ شرائط طے شدہ کے موافق آیندہ جائداد مذکور کی بیع عمل میں آئے گی
     

  8. مُعاہَدَہ توڑنا

    فریقین میں سے کسی ایک یا دونوں کا معاہدے کی پابندی ختم کرنا ؛ وعدہ توڑنا ۔
     

  9. مُعاہَدَہ ٹُوٹنا

    معاہدہ توڑنا (رک) کا لازم ، معاہدہ ختم ہو جانا ۔ یہ جواب سر ہر نام سنگھ کے اس عذر کا ہے جو انہوں نے پیش کیا ہے کہ یہ معاہدے اور حقوق ایسے ہیں کہ جو ٹوٹ ہی نہیں سکتے ۔
     

  10. مُعاہَدَہ ثَلاثَہ

    (معاشیات) وہ معاہدہ جو تین جداگانہ معاہدوں پر مشتمل ہو ۔