( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۱ نتائج (۰سیکنڈ )
مُعْتَمَد
۱۔ اعتبار کیا گیا ، بھروسا کیا گیا ، قابل اعتبار ؛ (مجازاً) وفادار .
۲۔ (مجازا ً) نائب ، نمایندہ .
۳۔ (مجازا ً) ایک عہدہ ، سیکرٹری (Secretary) .
مُعْتَمَد
۱۔ اعتبار کیا گیا ، بھروسا کیا گیا ، قابل اعتبار ؛ (مجازاً) وفادار .
۲۔ (مجازا ً) نائب ، نمایندہ .
۳۔ (مجازا ً) ایک عہدہ ، سیکرٹری (Secretary) .
مُعْتَمَد اِعزازی
بلاتنخواہ معتمد (سیکرٹری) کے عہدے پر خدمت انجام دینے والا (عموما ً ایسے اداروں کا جن کا مقصد نفع کمانا نہیں) ، اعزازی معتمد ۔
مُعْتَمَد اَعلیٰ
انتظامیہ میں گورنر کے بعد کا عہدہ ، چیف سیکریٹری (Chief Secretary)
مُعْتَمَد الخِدمَت
خدمت یا فلاحی کام انجام دینے والا ؛ ناظم امور خدمت ۔
مُعْتَمَد اِلَیہ
جس پر بھروسا کیا گیا ، قابل اعتماد ، دست راست ؛ ناظم ۔
مُعْتَمَد خاص
ذاتی معتمد ، پرائیوٹ سیکریٹری ، مشیر خاص ۔
مُعْتَمَد خَزانَہ
مالی امور کی دیکھ بھال کرنے والا افسر، سیکریٹری مالیات ، وزارت میں ایک عہدہ ۔
مُعْتَمَد دِفاع
وزارتِ دفاع میں ایک اعلیٰ عہدہ ، جنگی امور کا سیکرٹری ، سیکرٹری دفاع ۔
مُعْتَمَد رَفِیق
وفادار دوست ، دست راست ، مشیر خاص ۔
۱
۲
۳
>