( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. مَعلُوم

    ۱۔ جانا ہوا ، جس کا علم ہو ؛ جانا گیا ، تمیز کیا گیا ۔
    ۲۔ ظاہر ، عیاں ، روشن ۔
    ۳ ۔ ناممکن ، دشوار ۔
    ۴۔ مشہور ، معروف ۔
     

  2. مَعلُوم

    ۱۔ جانا ہوا ، جس کا علم ہو ؛ جانا گیا ، تمیز کیا گیا ۔
    ۲۔ ظاہر ، عیاں ، روشن ۔
    ۳ ۔ ناممکن ، دشوار ۔
    ۴۔ مشہور ، معروف ۔
     

  3. مَعلُومات

    ۱۔ واقفیت ، تجربہ ، علمی لیاقت ۔
    ۲۔ جانے ہوئے امور ، علم ، آگاہی ، اطلاعات ، خبریں ۔
    ۳۔ کسی چیز کے بارے میں تحقیقات ، چھان بین ، پوچھ گچھ ۔
     

  4. مَعلُومات اَفزا

    معلومات بڑھانے والا ، علم میں اضافہ کرنے والا ۔
     

  5. مَعلُومات اَندُوزی

    معلومات جمع کرنا ، اطلاعات جمع کرنا ۔
     

  6. مَعلُومات رَکھنا

    علم رکھنا ، واقفیت رکھنا ؛ جاننا ۔
     

  7. مَعلُومات عامَّہ

    ۱ ۔ عام باتوں کا علم ، ہر طرح کا علم یا واقفیت ، عام معلومات ، عام باتوں سے متعلق واقفیت ، علمیت ۔
    ۲۔ وہ مضمون جس کا تعلق کسی خاص شعبے یا مخصوص علاقے تک محدود نہ ہو بلکہ عمومی ہو ۔
     

  8. مَعلُوماتی

    معلومات سے متعلق یا منسوب ؛ اطلاعاتی ، جس میں معلومات یا کوئی اطلاع یا خبریں پائی جائیں ۔
     

  9. مَعلُوماتی ڈِسک

    کتب خانے کا ایک شعبہ ، (وہ کائونٹر) جو قاری کو کتب خانہ کے مواد و استعمال کے بارے میں ہدایت و رہبری کے فرائض انجام دے ۔ ۔۔۔۔۔
     

  10. مَعلُوماتی کِتابچَہ

    وہ چھوٹی کتاب جس میں کسی چیز سے متعلق معلومات درج ہوں ۔