( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. مَعمُول

    ۱ ۔ وہ عمل جو تقریباً روز کیا جائے ، مسلسل کیا جانے والا عمل ، وہ بات جو روزمرہ کی جائے ۔
    ۲ ۔ عادت ، ربط ، محاورہ ۔
    ۳ ۔ دستور ، قاعدہ ، رواج ۔
    ۴ ۔ وہ شخص جو اپنے عامل یا اُستاد کا حکم بجا لائے ؛ جس شخص پر عمل کیا جائے ۔
    ۔ ۵ ۔ (کنایۃً) وہ رقم جس کے دینے کا دستور ہو ، معاوضہ ۔
    ۶ ۔ بند ، مقفل (معمور (رک) کا ایک املا) ۔
    ۷ ۔ (کنا یۃ ً) عادی ، سرنگوں ۔
    ۔ ۸ ۔ (کنا یۃً) ماہواری ، حیض ، ایام ۔
    ۹ ۔ عمل کیا ہوا ؛ (کنا یۃً) آزمودہ ۔ سفوف قنب ، تپ لرزہ کو روکنے کے لئے معمول و مجرب ہے ۔
    ۱۰ ۔ قائم کردہ ، مقرر کیا ہوا ، بنیاد ڈالا ہوا ، منظم ۔
    ۱۱ ۔ (قواعد) کسی فقرے میں موجود وہ لفظ یا الفاظ جس کے ذریعے کسی کام کا ہونا یا کرنا پایا جائے ، مفعول ۔
     
  2. مَعمُول

  3. مَعمُول آنا

    حیض آنا ، ایام شروع ہونا ۔
     
  4. مَعمُول باندھنا

    رویہ اختیار کرنا ، قاعدہ مقرر کرنا ، دستور مقرر کرنا ۔
     
  5. مَعمُول بَنا لینا / بَنانا

    ۱ ۔ اشاروں پر چلانا ، مطیع کر لینا ۔
    ۲ ۔ روزمرہ کرنے کا عادی ہو جانا ، کوئی کام ہمیشہ کرنا ۔
     
  6. مَعمُول بَن جانا/ بَننا

    عادت بن جانا ، کوئی کام مسلسل کرنے کی عادت ہو جانا ۔
     
  7. مَعمُول بَندھنا

    رواج پڑنا ؛ دستور بندھنا ، قاعدہ مقرر ہونا ۔
     
  8. مَعمُول بَہ

    معمول کے مطابق ، حسب معمول ۔
     
  9. مَعمُول بَہ

    جس کا دستور ہو ، عادتوں میں شامل ورد ، ضابطہ ۔
     
  10. مَعمُول بِہا

    معمول بہ ، رائج ، جاری و ساری ، مستعمل ۔