( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. مَقامی

    (فقہ) جو سفر میں نہ ہو ، ایک جگہ رہنے والا ، مقیم (مسافر کا نقیض) ۔
    کسی ایک مقام یا خاص ضلعے یا علاقے تک محدود ، کسی ایک جگہ سے تعلق رکھنے والا ، کسی خاص نسل یا قوم سے وابستہ ۔
    کسی جگہ سے منسوب (جب نام ظاہر کرنا مقصود نہ ہو مثلا ً : مقامی ہوٹل ، مقامی کلب وغیرہ)
    (طب)کسی خاص حصے یا عضو تک محدود ، کسی ایک حصے کا (درد ، مرض ، علاج)
     
  2. مَقامی

  3. مَقامی اَخبار

    (صحافت) وہ اخبار جو کسی ایک ہی مقام سے شائع ہو
     
  4. مَقامی اَفسَر

    افسر جو کسی مخصوص علاقے ، جگہ یا صوبے سے متعلق ہو ۔
     
  5. مَقامی اَفسَران

    وہ افسران جو کسی خاص شہر ، قصبہ یا مقام پر متعین ہوں
     
  6. مَقامی اِنتِظامِیَہ

    کسی مقام یا جگہ پر کام کرنے والے افراد جن کے پاس اس جگہ کا انتظام ہو ۔
     
  7. مَقامی آبادی

    مخصوص علاقے یا جگہ کے باشندے۔
     
  8. مَقامی باشِندَہ

    کسی مخصوص علاقے یا جگہ کا رہنے والا ، مقامی آبادی کا فرد ۔
     
  9. مَقامی َبلَندی

    (ارضیات) بلندی کا وہ فرق جو بلند ترین چوٹی کے سر اور نچلی ترین وادی کے فرش کے درمیان ہوتا ہے ، میدانوں اور سطح مرتفع کی ہموار سطح جو کم ڈھلان دار ہے اور بلندی میں کم ہے ۔
     
  10. مَقامی بولی

    (لسانیات) کسی خاص ضلعے یا علاقے میں رائج زبان ۔