( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. مَلَک

    ۱۔ خدائے تعالیٰ کی وہ مقدس اور معصوم مخلوق جس کو نور سے پیدا کیا گیا ، فرشتے ۔
    ۲۔ (شاذ) قاصد ، پیغامبر ، (خصوصاً خدا کا بھیجا ہوا) ، رسول ۔
     

  2. مَلَک

    سنہرا اور سبز رنگ کا کوئی ایک بالشت لمبا سانپ جس کے سر پر سفید خط ہوتے ہیں جانوروں سے چھپا رہتا ہے ۔
     

  3. مَلَک

    مٹک ، اتراہٹ ؛ تراکیب میں مستعمل.
     

  4. مَلَک

    شک ، شبہ ؛ ڈر ، خوف .
     

  5. مَلِک

    ۱۔(i) بادشاہ ، سلطان ، فرماں روا ، راجہ ۔
    (ii) اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ۔
    (iii) قبائل میں سردار یا امیر ؛ ایک سرکاری عہدہ ، گورنر ۔
    ۲۔(i) مسلمانوں میں ایک ذات کا نام نیز ایک خطاب جو راجپوتوں اور زمینداروں کے نام کے ساتھ استعمال ہوتا ہے ۔
    (ii) ایک خطاب جو ہندوستان میں ساربان کے لیے مستعمل ہے .
    (iii) وزرائے اعظم اور اعلیٰ عہدہ داروں کو مصری بادشاہوں کا عطا کردہ ایک خطاب.
     

  6. مِلک

    ۱۔ اپنی چیز جس پر قبضہ ہو ، ملکیت ، جاگیر ، جائیداد ، مال ، اسباب وغیرہ ۔
    ۲۔ حق ، حقیقت ؛ جاگیر یا معافی جو خاص خاص جماعتوں کو دی جائے .
     

  7. مِلک

    دودھ ، شیر ۔
     

  8. مُلک

    ۱۔ خطہء زمین جو جغرافیائی یا سیاسی لحاظ سے ایک وحدت سمجھا جائے ، مملکت ، علاقہ ، قلمرو ، اقلیم ؛ عمل داری ، سلطنت ، بادشاہی ۔
    ۲۔ وطن ، دیس ، شہر ، نگر ، بلدہ ، ولایت ۔
    ۳۔ ملک کے لوگ ، خلق ۔
    ۴۔ بہت زیادہ ، الغاروں ، نہایت ، ازحد (جیسے تم تو ایک ملک اٹھا لائے یعنی بہت سا لے آئے) اٹم .
    ۵۔ (تصوف) عالم ناسوت اور عالم شہادت کو کہتے ہیں ۔
     

  9. مَلَک

    ۱۔ خدائے تعالیٰ کی وہ مقدس اور معصوم مخلوق جس کو نور سے پیدا کیا گیا ، فرشتے ۔
    ۲۔ (شاذ) قاصد ، پیغامبر ، (خصوصاً خدا کا بھیجا ہوا) ، رسول ۔
     

  10. مَلَک الالہام

    فرشتہء الہام ، وحی لانے والا فرشتہ ؛ مراد : جبرائیل علیہ السلام ۔