( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۸۷۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. مَن

    ۱. دل ، جی ، قلب ؛ خاطر ۔
    ۲. ارمان ، خواہش ، مرضی ، ارادہ ۔
    ۳.جان ، روح ، نفس ، آتما ۔
    ۴.عقل ، سمجھ ، شعور ، دماغ ؛ مطلب ، منشا ؛ چلن ، طبیعت ، ضمیر ؛ رجحان ، خاصیت
    ۵.فلسفہ) انسانوں میں وہ جوہر لطیف یا طاقت جس سے انسان درد ، دکھ ، ارادہ ، سمجھ ، جذبات اور مزاج کو محسوس کرسکے ، اس کے اعمال کے نتیجے میں انسان عالم خیال میں دور دراز مقامات کی سیر کر لیتا ہے ۔
     

  2. مَن

    ۱۔ ایک بہت قیمتی جواہر کا نام جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ سان￿پ کے من￿ھ میں سے نکلتا ہے ، سان￿پ اسے اندھیری رات میں اپنے من￿ھ سے نکال کر باہر رکھ دیتا اور پھر اس کی روشنی میں دور تک پھرا کرتا ہے ، یہ بھی کہا گیا کہ وہ ایک سبز یا خاکستری رنگ کا پتھر ہوتا ہے جس پر تین دھاریاں ہوتی ہیں جو اکثر بڑے سان￿پ کے مغز یا کھوپڑی سے نکلتا ہے اور دافع زہر سمجھا جاتا ہے ، مار مہرہ ، زہر مہرہ ۔
    ۲.۔ جواہر ، قیمتی پتھر ، نگ ۔ اوڑھنی اس کی میں من جو لگے ہیں ۔
    ۳. مہرئہ جاندار ، زہر مہرہ ؛ کوئی زیور ؛ تعویذ ؛ بلور ؛ مقناطیس ؛ منی ؛ ایک منتر کا نام ؛ کوہان ، بکرے کی گردن کاگوشت ؛ ایک رگ ؛ کلائی ؛ بڑا پانی کا برتن ؛ ایک ناگ
     

  3. مَن

    ۱۔ چالیس سیر یا آٹھ دھڑی کا وزن (بعض جگہ کم یا زیادہ بھی ہوتا ہے) نیز وہ باٹ جو چالیس سیر کا ہو ۔
    ۲.کشمیر میں دو سیر کو کہتے ہیں ۔ کشمیری دو سیر کو ایک من کہتے ہیں ۔
     

  4. مَن

    ۱۔ (طب) ایک سیر کا وزن ، اسی یا اڑسٹھ تولے کا ایک وزن (بعض اطباء۵۶ تولہ ۹ ماشہ کے برابر گردانتے ہیں) ۔
    ۲۔ ایک سونے کا سکہ جو شہنشاہ اکبر نے رائج کیا تھا اور اِلٰہی اور جلالی سکوں کا ۴ ۱ حصہ ہوتا تھا ۔
     

  5. مَن

    میں (خود متکلم) ؛ مجھ ، میرا ۔
     

  6. مَن

    ۱۔ ترازو کا وہ بڑا سوراخ جو ڈنڈی کے بیچ میں موٹھ کے واسطے کیا جاتا ہے
    ۲. تودہ ، ڈھیر ، انبار ؛ جیسے : خرمن عین تودۂ کلاں
     

  7. مَن

    لاحقہ
     

  8. مَن

    جو شخص ، ہر کوئی ، جس نے ، (عموماً) ذی روح اور اشخاص کے لیے مستعمل ، عربی حرف جار اردو میں رائج ۔
     

  9. مَن

    ۱۔ ترنجبیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا سے اُن کی قوم پر شام کے ایک دشت پُرخار میں پیاس کی شدت کے وقت نازل کی گئی تھی ، دھنیے کے بیج کی طرح سفید غذا جس کا مزہ شہد سے بنے پوئے کا تھا اور بنی اسرائیل کو سلویٰ (بٹیر) کے ساتھ کچھ مدت تک اﷲ تعالیٰ کی طرف سے غذا میں عطا کی جاتی تھی ۔
    2. احسان (عموماً) تراکیب میں مستعمل) ۔
    3. فائدہ ، نفع ؛ مہربان ہونا ؛ مسعود ہونا ؛ ترازو
    4.۔ ضرر ، نقصان ، کمی
     

  10. مَن

    (کاشت کاری) سطحِ زمین سے بلند چبوترہ جو کنویں کے چاروں طرف بنا دیا جائے ، کنوئیں کی مینڈ ، جگت ۔