( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸ نتائج (۰سیکنڈ )
مَنسُوخ
۱۔ رد کیا ہوا ؛ مسترد ، قلمزد ؛ (مجازاً) متروک ، باطل ، کالعدم ۔
۲۔ (فقہ) وہ آسمانی کتاب یا شریعت جس کی جگہ اس کے بعد کے کسی نبی پر دوسری کتاب یا شریعت نازل ہوئی اور اس کے بالمقابل ناسخ کتاب موجود ہے ؛ قرآن پاک کی وہ آیت جس میں دیا ہوا حکم آیت میں بیان کیے ہوئے متبادل حکم نے کالعدم کردیا ؛ وہ منسوخ آیت جس کے بالمقابل ناسخ (آیت) دوسری نازل ہوئی (یہ دونوں آیتیں قرآن پاک میں موجود ہیں) ؛ (مجازاً) تبدیل شدہ ۔

مَنسُوخ التِّلاوَۃ
وہ آیت جس کا پڑھنا روک دیا گیا ہو ؛ (فقہ) وہ آیت جس کے منسوخ ہونے کے بعد دوسری آیت نہیں اتری ۔
مَنسُوخ شُدَہ
مسترد ، کالعدم ۔
مَنسُوخ کَر دینا / کَرنا
رد کرنا ، باطل اقرار دینا ، مٹانا ، کالعدم قرار دینا ۔
مَنسُوخ ہونا
منسوخ (رک) کا لازم ، رد ہونا ، مٹنا ، کالعدم یا متروک ہونا ۔
مَنسُوخَہ
رک : منسوخ ۔
مَنسُوخی
تنسیخ ، مٹانا ، مٹایا جانا ، مسترد کرنا یا ہونا ۔
مَنسُوخِیَّت
منسوخ ہونے کی حالت ، مسترد ہونا ، مٹنا ، ختم ہونا ۔