( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۹ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. مُنقَطِع

    ۱ ۔ (i) قطع ہونے والا ، جو کاٹ دیا گیا ہو ؛ مراد : قطع ، جدا ، ٹوٹا ہوا (عموماً رابطہ ، سلسلہ وغیرہ) ۔
    (ii) ختم ، اختتام کو پہنچا ہوا ؛ فیصل شدہ ، تصفیہ شدہ ۔
    (iii) (جراحت) رُکا ہوا ، بند (خون کے لیے مستعمل) ۔
    ۲ ۔ (حدیث) جس کے رجال میں سے ایک یا زیادہ معلوم نہ ہوں اور بعد کے راوی نے پہلے سے براہ راست نہ سنا ہو ، جس کی سند میں کہیں کوئی راوی ساقط ہو ۔
     
  2. مُنقَطِع

    (دکن) اُس اراضی انعام کو کہتے ہیں جس کا پن مقررہ منجانب مقطعہ دار سرکار میں داخل کیاجاتا ہے ، یہ انعام مقطعہ دار کے نسلاً بعد نسل جاری رہتا ہے
     
  3. مُنقَطِع

  4. مُنقَطِع

    (دکن) اُس اراضی انعام کو کہتے ہیں جس کا پن مقررہ منجانب مقطعہ دار سرکار میں داخل کیاجاتا ہے ، یہ انعام مقطعہ دار کے نسلاً بعد نسل جاری رہتا ہے
     
  5. مُنقَطِع الاِشارَہ

    (تصوف) رک: منقطع وحدانی
     
  6. مُنقَطِع جھیل

    (جغرافیہ) راستے کا وہ دریائی پیچ جو جھیل میں تبدیل ہو جاتا ہے ، ہلالی جھیل ۔
     
  7. مُنقَطِع مُنقَطِع کَرانا

    قطع کرانا ، ختم کرا دینا ۔
     
  8. مُنقَطِع کَر دینا/کَرنا

    ۱ ۔ قطع کرنا ، توڑ دینا ، درمیان سے ترک کر دینا ۔
    ۲ ۔ ختم کر دینا ، مٹا دینا ، باقی نہ چھوڑنا ۔
    ۳۔ بند کر دینا ، روک دینا ۔
     
  9. مُنقَطِع کِیا جانا

    رک : منقطع ہونا ۔
     
  10. مُنقَطِع وَحدانی

    (تصوف) مراد اس سے حضرت الجمع ہے کہ اس میں کسی غیر کا دخل نہیں کیونکہ وہ محل انقطاع ہے اور وہی عین الجمع ہے اور اسی کو منقطع الاشارہ اور حضرت الوجود بھی کہتے ہیں (مصباح التعرف) ۔