( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مِنہ
بارش ، برکھا ، باراں
مِنہُ
اُس سے ؛ جب کوئی شعر مضمون یا حاشیہ مولف کا ہو تو منہ لکھ دیتے ہیں
مُنہ
۱۔ ماتھے سے ٹھوڑی تک دونوں کنپٹیوں کے درمیان کا حصہ (کل یا جزو) ، چہرہ ، صورت ۔
۲۔ دونوں ہونٹوں کے بیچ کا سوراخ جس سے کھاتے ہیں ، دہن ، دہانہ ، فم ۔
۳ ۔ (i) زبان ، جیبھ ، ہونٹ ، دہن ، تالو ، حلق ۔
(ii) ہونٹوں سے حلق تک پورا خلا ؛ قعر ، گہرائو ، گہرائی ۔
۴۔ وجود ، دم ، ذات ، ہستی ، شخصیت ۔
۵ . کسی چیز میں داخل ہونے کا سوراخ یا اس کا ابتدائی ّحصہ ، دہانہ ۔
۶۔ (طب) زخم وغیرہ کا وہ حصہ جہاں سے وہ رستا ہے ، پھوڑے یا زخم کا سوراخ ۔
۷ ۔ (i)کھلے ہوئے ظرف وغیرہ کے اوپر کے کنارے ۔
(ii) (بوتل وغیرہ کی) گردن کے اوپر کے کنارے پر کا سوراخ ۔
(iii) لب ، ہونٹ ، شفت
۸ ۔ ڈاٹ ، ڈھکن لگانے کا سوراخ / جگہ ۔
۹ ۔ آہنی ہتھیارکی دھار ، باڑھ ۔
۱۰ ۔ سیدھی طرف کا حصہ ، سامنے کا رخ ۔
۱۱ ۔ نوک ، اَنی ۔
۱۲ ۔ زد ، نشانہ ۔
۱۳ ۔ طرف ، سمت ، جانب ، رخ ۔
۱۴۔ پاس ، لحاظ ، ملاحظہ ، مروت ، طرفداری ۔
۱۵ ۔ (i) حوصلہ ، مقدرت ، جرأت ، ہمت ، طاقت ، مجال ، تاب ۔
(ii) قابلیت ، ہنر ، جوہر ، خوبی ، وصف ؛ حیثیت ، رتبہ ، رسائی ۔
۱۶ ۔ قول ، قرار ، بات (جیسے تم کس کے منہ پر جاتے ہو) ۔
۱۷ ۔ حق و استحقاق جو حسن عمل کی بنا پر پیدا ہو (گاہے طنزاً) ۔
۱۸ ۔ توجہ ، التفات
۱۹۔ لالچ ، خواہش ، طمع
۲۰ ۔ جوشش دہن ، آبلہ ہائے دہن
۲۱۔ دروازہ ، در ، دوارا
۲۲۔ دریچہ ، کھڑکی
۲۳۔ راہ ، راستہ ، گزر ، نکاس ، آمد و رفت کی جگہ
۲۴۔ موری ، موکھا ۔
۲۵۔ عزت ، حرمت ، قدر و منزلت
۲۶۔ بکارت ، چیرہ ، دوشیزگی ، کنوار پن
۲۷۔ ناصیہ ، پیشانی ؛ آغاز ، شروع ؛ دیباچہ ، عنوان ؛ کسی چیز کا اوّل
مُنہ
۱۔ منھ بھر ، جتنا منھ میں آئے ، لقمہ وغیرہ ۔
۲۔ تھوڑا بہت ، کچھ ، ذرا سا ۔
۳۔ سبب ، باعث ، وجہ ، واسطہ ، کارن جیسے تیرے منہ سے سب کا مان اُٹھایا
مُنہ
مِنہ
بارش ، برکھا ، باراں
مِنہ آنا
بارش آنا ، پانی پڑنے لگنا ، برکھا ہونا
مِنہ بَرَسنا
پانی پڑنا ، بوندیں پڑنا ، بارش ہونا
مِنہ کُھلنا
ابر چھٹنا ، بارش تھمنا ، مطلع صاف ہونا ، بارش بند ہو جانا ۔
مِنہُ
اُس سے ؛ جب کوئی شعر مضمون یا حاشیہ مولف کا ہو تو منہ لکھ دیتے ہیں
۱
۲
۳
۴
۵
>