( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۴۰ نتائج (۰سیکنڈ )
مَیل
۱۔ گندگی ، غلاظت ، کیچڑ ، چرک جو جسم ، ناک ، کان ، آنکھ وغیرہ میں جم جاتی ہے نیز فضلہ ، گاد ۔
۲۔ (i) کسی مائع یا سیال پر جمنے والی چیز ، تیل وغیرہ کے نیچے بیٹھ جانے والی مٹی ، تلچھٹ ۔
(ii) (کاشتکاری) وہ مٹی جو اپنی اصل جگہ پر موجود ہو اور وہاں سے اٹھائی نہ گئی ہو ۔
۳۔ (کنا یۃ ً) خرچ یا ضائع ہو جانے والی چیز (عموماً روپے پیسے کے لیے مستعمل) ۔
۴۔ (مجازاً) رنج جو دل میں کسی کی طرف سے ہو ، کدورت ، کینہ ۔
۵۔ (کنا یۃ ً) مادی خواہشات ، ضرورتیں یا بکھیڑے ۔
مَیل
۱۔ (i) (لفظاً) پیدائشی کج ہونا ، جھکاؤ ، خمیدگی
(ii) (ہئیت) ترچھا پن نیز انحراف (انگ : Obliquity) ۔
۲۔ (مجازاً) رغبت ، فطری میلان ، توجہ ، التفات ، رُجحان ۔
۲۔ خواہش ، شوق ، اُلفت ۔
۳۔ طرفداری ، پائیداری ، رعایت
۴۔ (تصوف) اپنے اصل کی طرف رجوع کرنا شعور و آگاہی کے ساتھ ، مراد ہے مثل جمادات و نباتات کے رجوع طبعی کے کہ بے اختیار اپنے اصل کی طرف مائل ہیں
۵۔ ڈھلنا ، غروب ہونا (سورج کی طرح)
۶۔ (ہیئت) بُعد ، فاصلہ جو اجرام فلکی اور اُفق کے درمیان ہو ؛ وہ تفاوت جو کسی سیارے یا ثابتے کو معدل النہار سے شمال یا جنوب کی طرف ہوتا ہے ۔
۷۔ (ہیئت) اس دائرے کا قوس جو خط استوا کے قطبین اور (یا) طریق الشمس کے قطبین اور اس کے کسی نقطے سے گزرتا ہے ، جھکاؤ ۔
۸۔ (طبیعیات) جذب ، کشش ، کسی جسم کی دوسرے جسم کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت ۔
مَیل
ہاتھی کو چلانے اور بٹھانے کے لیے ایک کلمہ جو فیل بانوں میں مستعمل ہے (جس طرح ہاتھی کو اٹھانے کے لیے دھت دھت کہتے ہیں ، اسی طرح چلانے کے لیے میل میل کہتے ہیں) ۔
مِیل
۱۔ (i) ۱۷۶۰ گز کی لمبائی یا فاصلہ ، آٹھ فرلانگ کا فاصلہ (سابقہ میل کی مقدار چار ہزار گز یا چار ہزار قدم نیز اہل روما کے نزدیک دو ہزار قدموں کے برابر فاصلہ) ۔
(ii) (مجازاً) فاصلہ ، مسافت ۔
۲۔ کوس یا میلوں کے نشان کے پتھر جو رستے میں بنائے جاتے ہیں ، سنگ میل ۔
۳۔ ستون ، تھم ، کھم ، لاٹھ
۴۔ رک : مُگدر ۔
مِیل
۱۔ (i) وہ سلائی جس سے سرمہ لگاتے ہیں نیز سلاخ ۔
(ii) زخم کی گہرائی معلوم کرنے کا جراحی آلہ
(iii) وہ سلائی جو گرم کر کے آنکھوں پر پھیر کر (بطور سزا) اندھا کر دیتے تھے
۲۔ (i) ۔ بندوق کی نالی
(ii) بندوق کی مار
۳۔ برجوں کے اوپر کی کیل ، کلسی ؛ مطلق کیل
۴۔ (گھڑی سازی) چکر (گھڑی کا پہیہ) کا مرکزی کیلا ، لاٹ
۵۔ ہتھوڑا ۔
میل
۱۔ دوستی ، ملاپ ، راہ و رسم ، اتحاد ۔
۲۔ (i) جوڑ ، تعلق ، ساتھ ، سنگت ، سنجوگ ۔
(ii) دو چیزوں کا جوڑ ، تار وغیرہ سے بندھنے یا ملنے کا سلسلہ (انگ :Connection ) ۔
۳۔ صلح صفائی ، مصالحت ۔
۴۔ رشتے داری ، قرابت ، رشتہ ناطہ
۵۔مطابقت ، موافقت ، مناسبت ، مشابہت ، یکساں ہونا ، جوڑ (مقدار ، صفت ، رنگ وغیرہ میں) ۔
۶۔ ملاقات ، ایک دوسرے سے ملنا ۔
۷۔ ہمسری ، برابری (حیثیت ، عمر وغیرہ میں) ۔
۸۔(i) جفتی ، جنسی اختلاط ، جنسی ملاپ ۔
(ii) وصل ، پیوستگی ، ہم بستری ۔
(iii) اتصال ، اجتماع(مختلف الخواص مادوں یا چیزوں کا) باہم جمع ہونا ۔
۹۔ (شاذ) قران ، نزدیکی ، ستاروں کی یکجائی ۔
۱۰۔ (i) ترکیب ، اختلاط ، آمیزش ۔
(ii) امتزاج ۔
(iii) ایک (بیش قیمت) چیز میں کسی (کم قیمت) چیز کی ملاوٹ ، کھوٹ ، آمیزش ۔
۱۱۔ گٹھ جوڑ ، اتفاق ، عہد ۔
۱۲۔ سبھا ، جماعت ، کمپنی نیز عدالت
۱۳۔ نوع ، قسم ، وضع ، جنس ، قماش ، ذات ۔
۱۴۔ (مالیات) کھاتوں کا آپس میں ملنا ، حساب یا کھاتوں کا ٹھیک ہونا
میل
۱۔ ڈاک ، ڈاک کا تھیلا ، خطوط اور چٹھیوں کا تھیلا جو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جائے ۔
۲۔ ڈاک گاڑی (عموماً میل اس گاڑی کو کہتے ہیں جو صرف جنکشنوں اور بڑے اسٹیشنوں پر رکے)
۳۔ گاڑی ، ٹرین ، مسافر گاڑی ۔
میل
نر ، مذکر ، نرینہ نیز مرد ، آدمی ۔
مَیل
۱۔ گندگی ، غلاظت ، کیچڑ ، چرک جو جسم ، ناک ، کان ، آنکھ وغیرہ میں جم جاتی ہے نیز فضلہ ، گاد ۔
۲۔ (i) کسی مائع یا سیال پر جمنے والی چیز ، تیل وغیرہ کے نیچے بیٹھ جانے والی مٹی ، تلچھٹ ۔
(ii) (کاشتکاری) وہ مٹی جو اپنی اصل جگہ پر موجود ہو اور وہاں سے اٹھائی نہ گئی ہو ۔
۳۔ (کنا یۃ ً) خرچ یا ضائع ہو جانے والی چیز (عموماً روپے پیسے کے لیے مستعمل) ۔
۴۔ (مجازاً) رنج جو دل میں کسی کی طرف سے ہو ، کدورت ، کینہ ۔
۵۔ (کنا یۃ ً) مادی خواہشات ، ضرورتیں یا بکھیڑے ۔
مَیل اُتَرنا
مٹی ، چیکٹ وغیرہ دھل جانا ، گندگی دور ہونا ، کسی چیز کا صاف ہو جانا ۔
۱
۲
۳
۴
۵
>