( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. ناظِم

    ۱ ۔ ترتیب دینے والا ، مرتب کرنے والا ۔
    ۲ ۔ نظام قائم کرنے والا ،تنظیم کرنے والا ، متحد و منظم کرنے والا ۔
    ۳ ۔ مربوط کرنے والا ، ایک لڑی میں پرونے والا ۔
    ۴ ۔ (i) نظم کرنے والا ، الفاظ کو محض وزن میں لانے والا شاعر ۔
    (ii) (مجازاً) شعر کہنے والا ، شاعر ، کوی ۔
    ۵ ۔ سجانے والا ، آراستہ کرنے والا ۔
    ۶ ۔ منتظم ، انتظام کرنے والا ؛ کسی ادارے ، محکمے یا شعبے کا افسر اعلیٰ ، سربراہ ، ڈائریکٹر ۔
    ۷ ۔ ملک کا والی ، کسی علاقے یا صوبے کا حاکم اعلیٰ ، صوبہ دار ، گورنر ۔
    ۸ ۔ (آبپاشی) دریا پر بنا ہوا ایک پُل جس کے خانوں میں پھاٹک نصب ہوتے ہیں جن کو چرخیوں وغیرہ کی مدد سے اوپر اٹھا کر پانی کی حسب منشا مقدار کی نکاسی ہوسکتی ہے ۔
    ۔ ۹ ۔ کسی مشین کی رفتار ، حرارت یا ہوا وغیرہ کو حسب منشا کم یا زیادہ کرنے والا (پرزہ یا آلہ) ۔
    ۱۰۔ انتظامی امور کا افسر ؛ معتمد ، سیکرٹری ۔
     
  2. ناظِم

  3. ناظِم اِعزازی

    سربراہ جو اعزازی خدمت انجام دے ۔
     
  4. ناظِم اَعلیٰ

    ۱ ۔ سب سے بڑا ناظم ، سب سے بڑا منتظم یا سربراہ ، افسر اعلیٰ ، ڈائریکٹر جنرل ۔
    ۲۔ ایڈمنسٹریٹر ، کمشنر ۔
     
  5. ناظِم الاُمُور

    سفارتی محکمے کا اعلیٰ افسر ، غیرممالک میں اپنے ملک کی رعایا اور تجارت کے حقوق کی نگرانی کرنے والا ، سفیر سے کم درجے کا عہدہ دار ۔
     
  6. ناظِم الحَرارَت

    حرارت کو مخصوص درجہء حرارت پر قائم رکھنے والا آلہ ۔
     
  7. ناظِم بَندوبَست

    محکمہء بندوبست کا ناظم یا ڈائریکٹر ، ایک سرکاری عہدہ ۔
     
  8. ناظِم بُیُوتات

    بادشاہ کے گھریلو اخراجات کے محکمے کا سربراہ ۔ ۔
     
  9. ناظِم تِحقِیق

    شعبہء تحقیق کا افسر ، تحقیقی کاموں کے معاملات کا سربراہ ؛ تفتیشی افسر ۔
     
  10. ناظِم تَعلِیمات

    محکمہء تعلیم کا افسر اعلیٰ ، ڈائرکٹر تعلیمات ۔