( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۶۶ نتائج (۰سیکنڈ )
ناک
۱ ۔ جانداروں کے جسم کا ایک عضو جس سے وہ سانس لیتے اور سونگھتے ہیں ، بینی ، ناسکا ۔
۲۔ (مجازاً) عزت ، آبرو ، شرف ، وقار ، بزرگی ، عظمت ۔
۳۔ ساکھ ، بھرم ، اعتبار ۔
۴۔ چوٹی ، انتہائی بلندی ، عروج ۔
۵۔ باعث ِ فخر ، باعث ِافتخار ، وجہ نازش ، غرور کا سبب ۔
۶۔ سب سے اچھی چیز ؛ نمود کی چیز ، ممتاز ترین شے ۔
۷۔ زیب و زینت ، آرائش ، سجاوٹ ، تزئین ۔
۸۔ سردار ، امیر ، افسر ، سرگروہ ۔
۹۔ آسمان ، فلک ؛ فضا ؛ جنت
۱۰۔ (مجازاً) ناک سے بہنے والی رطوبت ، رینٹ ، آلائش بینی
ناک
۱۔ ایک قسم کی میٹھی رسیلی ناسپاتی ، نخ ، نکھ ، بگو گوشہ ۔
۲۔ ایک قسم کا لذیذ اور میٹھا امردو
ناک
۱ ۔ جانداروں کے جسم کا ایک عضو جس سے وہ سانس لیتے اور سونگھتے ہیں ، بینی ، ناسکا ۔
۲۔ (مجازاً) عزت ، آبرو ، شرف ، وقار ، بزرگی ، عظمت ۔
۳۔ ساکھ ، بھرم ، اعتبار ۔
۴۔ چوٹی ، انتہائی بلندی ، عروج ۔
۵۔ باعث ِ فخر ، باعث ِافتخار ، وجہ نازش ، غرور کا سبب ۔
۶۔ سب سے اچھی چیز ؛ نمود کی چیز ، ممتاز ترین شے ۔
۷۔ زیب و زینت ، آرائش ، سجاوٹ ، تزئین ۔
۸۔ سردار ، امیر ، افسر ، سرگروہ ۔
۹۔ آسمان ، فلک ؛ فضا ؛ جنت
۱۰۔ (مجازاً) ناک سے بہنے والی رطوبت ، رینٹ ، آلائش بینی
ناک اِدھر کہ ناک اُدھر
ہر طرح سے ایک ہی مطلب ہے
ناک اُڑا دینا
ناک کاٹنا ؛ بے عزت کرنا
ناک اُونچی رَکھنا
عزت قائم رکھنا ، سرخ رُو رہنا ، آن بان سے رہنا ۔
ناک ۔۔۔ اُونچی رَہنا
رک : ناک اُونچی رکھنا کا لازم ، عزت قائم رہنا ۔
ناک اُونچی کَرنا
۱۔ عزت بخشنا ، سرخ روئی دینا ، شان دوبالا کرنا ، عزت بڑھانا ، بول بالا کرنا ۔
۔ گھمنڈ کرنا ، فخر کرنا ، غرور کرنا ۔
ناک اُونچی ہونا
ناک اونچی کرنا (رک) کا لازم ، عزت بڑھنا ، بول بالا ہونا ۔
ناک آنا
ناک بہنا ، ناک سے آلائش نکلنا ، ناک سے ریزش گرنا
۱
۲
۳
۴
۵
>