( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۷ نتائج (۰سیکنڈ )
نَسخ
۱۔ منسوخی ، بطلان ، تنسیخ ؛ منسوخ کرنا ، زائل کرنا ، دور کرنا ۔
۲۔ (i) ایک عربی خط کا نام جسے خواجہ عماد الدین نے اختراع کر کے اس سے پیشتر کے خطوں کو اس کی خوبی کے آگے منسوخ کردیا تھا
(ii) نقل ، تحریر کی نقل ، عبارت کی نقل ، کاپی ، کتابت ، تحریر
۳۔ (شرع) کسی شرعی دلیل کی بنا پر کسی دینی حکم کا اٹھ جانا ، کسی متاخر حکم کے ذریعے سابقہ حکم کی تنسیخ ، ایک آیت کے بعض اوصاف کا ازالہ کسی دوسری آیت سے کرنا ۔
۴۔ روح کا ایک کالبد سے دوسرے کالبد میں منتقل ہونا ، آواگون ، تناسخ ۔
نُسَخ
نسخہ (رک) کی جمع ، کتابیں ، نسخے ۔

نَسخ ۔۔۔ اَرواح
روح کی ایک کالبد سے دوسرے کالبد میں منتقلی ، آواگون ، تناسخ
نَسخ بَدَل
(فقہ) وہ منسوخ شدہ احکامات جنہیں دوسرے احکامات سے بدل دیا گیا ہو ۔
نَسخ پَذِیر
جس کا بطلان ممکن ہو، قابل تنسیخ ۔
نَسخ ٹائِپ
خط نسخ کا نمونہ یا تحریر ، سیسے میں ڈھلے ہوئے وہ حروف جو خط نسخ میں ہوں ۔
نَسخ جُزئیک
(فقہ) ایسے احکام جو بہت کم منسوخ ہوئے ہوں ۔
نَسخ جَیَّد
معمول سے زیادہ موٹی تحریر ، عام تحریروں سے زیادہ کشادہ اور بہت جلی قلم تحریر
نَسخ صَریح
صاف طور پر منسوخ ہونے والا حکم
۱
۲
۳
۴
>