( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۵ نتائج (۰سیکنڈ )
نِصاب
۱۔ زر ، سرمایہ ، پونجی۔
۲۔ (فقہ) اس قدر مال (چاندی ، سونا ، رقم ، مال ِتجارت ، زرعی پیداوار یا مویشی وغیرہ) جس پر زکواۃ دینا واجب ہے۔
۳۔ جڑ ، بنیاد ، اصل ؛ آغاز ، شروع ، سرا۔
۴۔ (تعلیم) مضامین یا مخصوص کتب یا عملی کام جو کسی تعلیمی یا تربیتی درجے کے امتحان کو پاس کرنے کے لیے مقرر ہو ، پڑھائی کا کورس ، مقررہ تعلیم ، درس۔
۵۔ (i) کسی اجلاس کے لیے ارکان کی کم سے کم مقررہ تعداد ، کورم۔
(ii) (فقہ) گواہوں کی مقررہ تعداد ، گواہی کا کورم۔
۶۔ کسی چیز کی مقررہ یا مطلوبہ مقدار یا تعداد۔
۷۔ (طب) کسی خاص دوا یا علاج کے جاری رہنے کی مدت ، کورس۔
۸۔ جانچ پڑتال کا طریقہ ، معیار ، کسوٹی۔
۹۔ ترازو کی موٹھ ؛ محور (Fulcrum) ؛ ٹیک یا سہارا۔
۱۰ ۔ چاقو کا دستہ ، تلوار کا قبضہ
۱۱ ۔ درجہ ، مرتبہ۔
۱۲ ۔ قسمت ، نصیب

نِصاب پُورا ہونا
افراد کی مقررہ تعداد موجود ہونا (اجلاس وغیرہ میں) ، کورم پورا ہونا۔
نِصاب َتعلِیم
درس و تدریس کی وہ کتابیں جو کسی خاص درجے کی تعلیم کے لیے نامزد کی گئی ہوں۔
نِصاب زکوٰۃ
(فقہ) اس قدر مال مویشی یا سونا چاندی یا مال ِتجارت وغیرہ جس پر زکوٰۃ دینا واجب ہے۔
نِصاب سازی
نصاب ِتعلیم کی تیاری ، نصاب بنانا (پڑھانے کے لیے) ، کتابوں اور اسباق کا تعین۔
نِصاب سَرقَہ
(فقہ) چوری (کے جرم) کی حد جس پر ہاتھ کاٹا جا سکتا ہے۔
نِصاب شَہادَت
(فقہ) گواہوں کی مقررہ تعداد۔
نِصاب قائِم کَرنا
تعلیم کے لیے کتابوں اور اسباق کا تعین کرنا ، نصاب سازی۔
نِصاب مُقَرَّر کَرنا
رک : نصاب قائم کرنا ۔
۱
۲
>