( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۳۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. نَماز

    ۱۔ اہل ِاسلام کی ایک فرض عبادت اور اہم رکن کا نام جو دن میں پانچ وقت مقررہ رکعات اور طریقے سے پابندیء وقت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے ، صلوٰۃ ۔
    ۲۔ (مجازاً) اظہارِ بندگی و خدمت ، عاجزی ؛ بندگی ، پرستش ، عبادت ، پوجا نیز سجدہ
    ۳۔ (تصوف) توجہ باطن الی اﷲ اور اعراض از ماسوی اﷲ
    ۴۔ فکر ؛ فرماں برداری ۔
     

  2. نَماز

    -
     

  3. نَماز

    ۱۔ اہل ِاسلام کی ایک فرض عبادت اور اہم رکن کا نام جو دن میں پانچ وقت مقررہ رکعات اور طریقے سے پابندیء وقت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے ، صلوٰۃ ۔
    ۲۔ (مجازاً) اظہارِ بندگی و خدمت ، عاجزی ؛ بندگی ، پرستش ، عبادت ، پوجا نیز سجدہ
    ۳۔ (تصوف) توجہ باطن الی اﷲ اور اعراض از ماسوی اﷲ
    ۴۔ فکر ؛ فرماں برداری ۔
     

  4. نَماز اِجارَہ

    (اہل تشیع ) وہ قضا نمازیں جو مرنے والے کے ورثا اس کے لیے اُجرت دے کے پڑھوائیں
     

  5. نَماز اَدا َکرنا

    نماز پڑھنا ، عبادت ، نماز کا فریضہ بجا لانا ۔
     

  6. نَماز اَدا ہونا

    نماز ادا کرنا (رک) کا لازم ؛ نماز کا پڑھا جانا ، عبادت ، نماز کے فریضے کی بجا آوری ہونا۔
     

  7. نَماز اِستِخارَہ

    وہ دو رکعت نفل نماز جو استخارہ (کسی کام ، سفر ، تجارت ، شادی بیاہ وغیرہ کے لیے غیبی اشارہ طلب کرنا) کے لیے ادا کی جاتی ہے ۔
     

  8. نَماز اِستِسقا

    وہ دو رکعت نفل نماز جو بارش کے واسطے پڑھی جاتی ہے (کبھی پہلے اور کبھی بعد میں خطبہ بھی پڑھتے ہیں ، نماز کے بعد دونوں ہاتھ اونچے کر کے ہاتھوں کی ہتھیلیاں زمین کی جانب اور پشت آسمان کی طرف رکھ کر نہایت عجز و انکسار کے ساتھ دعا مانگی جاتی ہے) ۔
     

  9. نَماز اِشراق

    وہ نفل نماز جو سورج نکلنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد پڑھی جاتی ہے اور جس پر بہت ثواب ملنے کی بشارت ہے ، یہ دو ، چار یا آٹھ رکعتوں تک پڑھی جا سکتی ہے ۔
     

  10. نَماز اَوّابین

    چھ رکعت پر مشتمل مغرب کے بعد پڑھی جانے والی ایک نفلی نماز ۔