( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
نَیل
۱۔ لینا ، حاصل کرنا ، مقصد حاصل کرنا یا پانا ؛ حصول ، پہنچ ، دست رس ، رسائی ۔
۲۔ (تصوف) مقصد حاصل ہو جانا ، مراد مل جانا ، حق تعالیٰ تک پہنچ جانا ۔ نیل : اس سے مراد دوستی حق ہے بطلب وجد تمام
نِیل
۱۔ (کاشت کاری) ایک درخت نیز اس درخت کی پتیاں جن سے نیلا رنگ تیار کیا جاتا ہے ۔
۲۔ نیلا رنگ جو ایک درخت کی پتیوں سے تیار کیا جاتا ہے ۔
۳ (i) جلایا ہوا اسپند جو نظر بد سے بچنے کے لیے کم عمر بچوں کی پیشانی پر لگاتے ہیں
(ii) نظر بد سے بچنے کے لیے تعویذ یا ٹیکہ ۔
۴۔ گلے (گردن) پر پڑا قدرتی نیلا نشان (مہا دیو جی کے حلق کا رنگ زہر نگلنے سے نیلا پڑ گیا تھا) ۔
۵۔ (i) بوسہ یا چٹکی لینے سے پڑ جانے والا نشان ، نیلا نشان یا داغ ۔
(ii) ضرب یا چوٹ کا نشان ؛ کچل جانے یا دب جانے سے پڑنے والا نشان ۔
۶۔ (سالوتری) ایک گھوڑا جس کے ماتھے پر نیلوفر کی طرح کی سفیدی ہوتی ہے جو بدنما سمجھی جاتی ہے ۔
۷۔ نیلا پن ، نیلی رنگت ، نیلا رنگ ۔
۸۔ نیلم پتھر ؛ ایک پہاڑی مینا
۹۔ سو کھرب کی تعداد ؛ کویر کے نو خزانوں میں سے ایک خزانے کا نام
نِیل
نیلے رنگ کا ، آسمانی ، نیلا سیاہی مائل نیلا ۔
نِیل
۱۔ (گنتی) ایک سو کھرب کی تعداد ۔
۲۔ دس ارب
نِیل
رک : نیر ، آنسو ۔
نِیل
مصر کے مشہور دریا کا نام (بطور تلمیح مستعمل) ۔
نیل
ناخن ۔
نَیل
۱۔ لینا ، حاصل کرنا ، مقصد حاصل کرنا یا پانا ؛ حصول ، پہنچ ، دست رس ، رسائی ۔
۲۔ (تصوف) مقصد حاصل ہو جانا ، مراد مل جانا ، حق تعالیٰ تک پہنچ جانا ۔ نیل : اس سے مراد دوستی حق ہے بطلب وجد تمام
نَیل مَرام
کامیابی ، حصول مراد ، مطلب براری ، حصول مقصد ۔

۱
۲
۳
۴
۵
>