( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. وَبا

    ۱۔ وہ بیماری جو بہ کثرت پھیلے ؛ متعدی بیماری ؛ جیسے : طاعون ، ہیضہ وغیرہ ۔
    ۲۔ (کنایتہ) مرگ عام ، موت نیز ملک گیر مرض ۔
    ۳۔ (مجازاً) ایسی بیماری یا مصیبت جو انسانوں کی تباہی و بربادی کا باعث ہو ، بلائے آسمانی
    ۴۔ (i) (مجازاً) خرابی ، علت
    (ii) برائی یا عیب جو معاشرے میں سرایت کر جائے، اجتماعی برائی، برا رجحان جو عام ہو ۔
     
  2. وَبا

    رک : وائلن جو زیادہ مستعمل املا ہے
     
  3. وَبا

    ۱۔ وہ بیماری جو بہ کثرت پھیلے ؛ متعدی بیماری ؛ جیسے : طاعون ، ہیضہ وغیرہ ۔
    ۲۔ (کنایتہ) مرگ عام ، موت نیز ملک گیر مرض ۔
    ۳۔ (مجازاً) ایسی بیماری یا مصیبت جو انسانوں کی تباہی و بربادی کا باعث ہو ، بلائے آسمانی
    ۴۔ (i) (مجازاً) خرابی ، علت
    (ii) برائی یا عیب جو معاشرے میں سرایت کر جائے، اجتماعی برائی، برا رجحان جو عام ہو ۔
     
  4. وَبا ُاتَرنا

    ۱۔ مصیبت نازل ہونا ، عذاب یا قہر نازل ہونا
    ۲۔ بیماری کے جراثیم داخل یا پیدا ہونا
     
  5. وَبا ُالخَیل

    ایک سخت چھوت دار بیماری جس کا حملہ بالخصوص ایسے مویشیوں پر زیادہ ہوتا ہے جن کے کھر تقسیم شدہ نہ ہوں ۔
     
  6. وَبا آنا

    ۱۔ کسی بیماری(ہیضے وغیرہ) کا پھوٹ پڑنا ۔
    ۲۔ مصیبت نازل ہونا ، سخت عذاب ہونا ۔
     
  7. وَبا ۔ پُھوٹ پَڑنا/پُھوٹنا

    متعدی بیماری پھیلنا نیز کسی رجحان ، میلان یا روّیے کا عام ہو جانا ۔
     
  8. وَبا پَھیلنا

    ۱۔ وبا آنا ، کسی متعدی بیماری کا پھوٹ پڑنا ۔
    ۲۔ کوئی بُری بات لوگوں میں عام ہونا ؛ مری پڑنا ، بہت لوگوں کا مرنا
     
  9. وَبا زَدَہ

    جو کسی وبا کی زد میں آیا ہو (کوئی مقام ، شخص ، آبادی وغیرہ) ۔
     
  10. وَبا ئے عام

    ۱۔ بہت پھیلی ہوئی وبا جس میں کثرت سے ہلاکتیں ہوں ؛ مرگ عام ۔
    ۲۔ عام رجحان یا میلان (برے معنوں میں مستعمل) ۔