( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۹ نتائج (۰سیکنڈ )
وِفاق
۱۔ موافقت ، سازگاری ، میل ، سنجوگ ، اتفاق ، اتحاد ، ہم آہنگی ؛ صلح ، آشتی ، محبت۔
۲۔ (سیاسیات) ایک نظام حکومت جس میں دو یا زیادہ ریاستیں یا صوبے ایک مرکزی حکومت کو اپنے بعض اختیارات سونپ کر ایک مشترکہ ریاست قائم کرتے ہیں ، اس نظام میں ایک اساسی دستور کے ذریعے دائرۂ کار اور اختیارات طے کیے جاتے ہیں ۔

وِفاق المَدارس
مدرسوں کی مرکزی تنظیم ، مدارس کا وفاق ۔
وِفاق قائِم َکر لینا /کَرنا
۱۔ اتحاد قائم کر لینا ، آپس میں متحد ہو جانا ، اتحاد میں شامل ہو جانا ۔
۲۔ ایسا طرزِ حکومت بنانا جس میں صوبے یا ریاستیں بطور اکائی شامل ہوں ، وفاقی طرز حکومت بنانا ، وحدانی طرز حکومت قائم کرنا ۔
ِوفاقی
وفاق (رک) سے منسوب یا متعلق ، وفاق سے تعلق رکھنے والا ، وفاق کا ۔
ِوفاقی اُمُور
معاملات یا کام جو وفاق سے متعلق ہوں ؛ وفاقی حکومت سے متعلق کام ۔
ِوفاقی جَمہُوریَّت
چند علیحدہ جمہوری ریاستوں یا خود مختار صوبوں کی یکجائی اور متحدہ نظام جس میں حکومت ایک مرکزی اقتدار اعلیٰ کے ماتحت ہوتی ہے اور اسے صوبائی یا ریاستی اکائیوں کے ان امور میں مداخلت کا حق حاصل نہیں ہوتا جو ایک اساسی دستور کی رو سے صوبے کی ذمے داری ہوں.
ِوفاقی حُکُومَت
وفاقیت کے اصولوں کے تحت قائم کی گئی مرکزی حکومت (صوبائی یا ریاستی حکومت کے مقابل) ۔
ِوفاقی دارُالحُکُومَت
شہر جہاں مرکزی حکومت کے دفاتر ہوتے ہیں ، وفاق کا انتظامی مرکز ، کسی وفاقی ریاست کا دارالخلافہ ۔
ِوفاقی شَرعی عَدالَت
شرعی قوانین کے اطلاق کے لیے مرکزی حکومت کی قائم کی ہوئی عدالت ۔
۱
۲
>