( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۸ نتائج (۰سیکنڈ )
وَقف
۱۔ (i) (لفظاً) کھڑا ہونا ، ٹھہرنا ، قیام کرنا ، رکنا ، توقف ، ٹھہرائو ، سکون ۔
۱. (ii) روکنا ، روک رکھنا ؛ باز رکھنا ۔
۲۔ (i) (تجوید) قرآن مجید پڑھنے میں کلمے کے آخری حرف پر آواز اور سانس کو روک کر ٹھہرنا اور اگر وہ آخری حرف متحرک ہے تو اس کو ساکن کرنا ۔
۲. (ii) (قواعد) تحریر میں کسی جملے یا کلمات کے درمیان وقفہ جسے نقطے یا شوشے وغیرہ سے ظاہر کیا جاتا ہے ۔
۳۔ (i) جائیداد وغیرہ اچھے مقاصد کے لیے مخصوص کر دینا ، خیرات کے طور پر نفع یا رقم یا عمارت وغیرہ عام مفاد کے لیے دینا نیز کسی جائیداد یا ذریعہ آمدن کو اس طرح تصرف میں رکھنا کہ اس کا نفع رفاہ عامہ کے لیے مخصوص ہو ۔
۳. (ii) رفاہ عام کی چیز جس کا استعمال ہر شخص کے لیے مباح ہو اور جس سے ہر شخص فائدہ اٹھا سکے ۔
۳. (iii) سرکاری (یا بیت المال کی) اراضی جو مفتوح و مسخر ہونے پر بسبب حصول غلبہ ، ملت اسلامیہ کی ملکیت قرار پائے یا ایسے معاہدوں کی رو سے اس کی ملکیت ٹھہرے کہ ان کے سابق مالک خراج ادا کرنے کی شرط پر ان پر قابض رہیں گے لیکن نہ تو وہ اپنے طور پر بیع کر سکیں گے اور نہ ان کو رہن رکھ سکیں گے
۳. (iv) (فقہ) قانونی عمل جس کے ذریعے ایک شخص کسی چیز کو ہمیشہ کے لیے صدقہ کر دیتا ہے ۔
۳. (v) چیز یا جائیداد وغیرہ جو وقف کی جائے ، کسی کے لیے مخصوص شے (خصوصاً رفاہ عامہ کے لیے) صدقہ ، مطلق عطا ، بخشش ۔
۳. (vi) ادارہ جو رفاہ عام کا کام کرے ۔
۴۔ (اُصول حدیث) صحابی کا قول یا فعل ذکر کرنا
۵۔ (عروض) رکن کے آخر میں واقع وتد مفروق کے آخری حرف متحرک کو ساکن کرنا (زحاف کی ایک قسم) ۔
۶۔ (تصوف) سالک کا راہِ سلوک کے دو مقاموں کے درمیان قیام
وَقف
منہمک ، کسی کام میں مصروف ، مشغول نیز مخصوص ، مختص کیا ہوا ، خاص قرار دیا ہوا ۔

وَقف اِختِباری
(تجوید) وقف جس میں استاد شاگرد کو امتحاناً ٹھہرائے کہ یہ موقوف کو کیسے پڑھتا ہے
وَقف اِضطِراری
(تجوید) قرآن کی تلاوت کے دوران کیا جانے والا وقفہ جو مجبوراً ہو ، وقف جو اصولاً نہیں ہونا چاہیے مگر مجبوری کے سبب خود ہی ہو جائے (مثلاً کھانسی آنے یا سانس ٹوٹنے سے) ۔
وَقف اَولاد
چیز جو اپنی اولاد کے لیے وقف ہو اور اس کی آمدنی اولاد خرچ کر سکتی ہے مگر بیچ نہیں سکتی کوئی اور شخص اس میں دخل نہیں رکھ سکتا ۔
وَقف بِالاسکان
(تجوید) وقف جس میں موقوف حرف کو (جو متحرک ہو) ساکن کر دیا جاتا ہے (یہ وقف تینوں حرکات یعنی زیر ، زبر اور پیش میں ہوتا ہے) ۔
وَقف بِالاشمام
(تجوید) وقف جس میں موقوف حرف کو ساکن پڑھتے ہوئے ہونٹوں سے ضمہ (پیش) کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔
وَقف بِالرَّوم
(تجوید) وقف جس میں موقوف حرف کی حرکت کا کچھ حصہ خفیف آواز میں پڑھا جاتا ہے (یہ کسرہ اور ضمہ میں ہوتا ہے) ۔
۱
۲
۳
۴
۵
>