( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶ نتائج (۰سیکنڈ )
وَقفَہ
۱۔ کسی کام کے دوران رک جانے کا عمل ، قیام ، سکون ، ٹھہراؤ ؛ آرام ۔
۲۔ (تجوید) قرآن مجید میں وہ مقام جہاں دوران تلاوت رکنا چاہیے ، وقف ۔
۳۔ تھوڑی سی دیر ، دم لینے کا وقت نیز مہلت ؛ تامل ، توقف ، فرصت ۔
۴۔ (فلکیات) فاصلہ جو مقام اور قریب ترین جانب کے نصف النہار اول کے درمیان ہوتا ہے
۵۔ (ادب) التوا ؛ اٹکاؤ ، تاخیر ؛ تعطل حقیقت ، التواے حقیقت ؛ تجسس ۔
۶۔(i) (کتب خانہ) چھوٹے ہوئے حروف یا الفاظ ظاہر کرنے کا نشان (۔) یا اس کے برابر جگہ ۔
۶. (ii) وقف ناقص جسے ایک نقطے اور واو سے ظاہر کرتے ہیں جب سکتے سے زیادہ ٹھہراؤ کی ضرورت پڑے تو یہ علامت (؛) استعمال کرتے ہیں (Semicolon ) ۔
۷۔ دو کاموں کی درمیانی مدت ؛ دورانیہ ، زمانہ ، عرصہ ، دیر ؛ زمانی فاصلہ ۔
۸۔ (تصوف) سالک کا راہ سلوک میں دو مقاموں کے درمیان ٹھہرنا جس کا مقصد مقام اول کے حقوق پورے کرنا اور دوسرے مقام کی تیاری کرنا ہوتا ہے ۔
۹۔ (طب) دو بچوں کی پیدائش کے درمیان کی مدت ، عرصہ جس میں دو بچوں کے درمیان کوئی اولاد نہ ہو ۔
۱۰۔ وقوف عرفہ جو حج کا رکن اعظم ہے ، حج کے دوران عرفات کے میدان میں قیام

وَقفَہ اِرتِکامی
(فعلیات) طویل ترین وقت جو دو تحت الاقل تہیجات کے درمیان گزرے اور پھر بھی تحریک پیدا ہوجاتی ہو (انگ : Summation Interval) ۔
وَقفَہ بَہ وَقفَہ
وقفے وقفے سے ، تھوڑی تھوڑی دیر سے ، ٹھہر ٹھہر کر ۔
وَقفَہ بَینُ المُحاقَین
(فلکیات) کسی سیارے کے سورج کے ساتھ ہم قران ہونے کا درمیانی وقفہ ؛ مدت جس میں تشکیل ِقمر کا ایک دور مکمل ہوتا ہے ۔
وَقفَہ پَڑ جانا
ٹھہراؤ آجانا ، کسی جاری عمل کا کچھ دیر کے لیے رک جانا نیز دیر ہو جانا ، تاخیر ہو جانا۔
وَقفَہ تَولِید
(حیاتیات) مدت جو ایک خلیے کے مکمل ہونے اور دوبارہ تقسیم ہونے میں درکار ہوتی ہے (انگ : Generation time) ۔
وَقفَہ جَذبِ حَرارَت
(فولاد سازی) مدت جو فولاد کے اندرونی ذرّات کو حرارت جذب کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے اور یہ نصف گھنٹہ تا ایک گھنٹہ فی انچ ہوتی ہے (انگ : Soaking Time) ۔
وَقفَہ حِضانَت
انڈے سینے کے عمل کی مدت ؛ (حیاتیات) بیماری کی علامت ظاہر ہونے کی مدت ، جراثیم کے پنپنے کا عرصہ (انگ : Incubation period)۔
وَقفَہ دار
(لفظاً) وقفہ رکھنے والا ؛ (برقیات) غیر مسلسل ، رک رک کر ہونے والا ۔
۱
۲
>