( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. وَلَد

    بیٹا ، لڑکا ، پسر ، فرزند ، پوت ، ابن ، خلف ۔
     

  2. وُلد

    اولاد ۔
     

  3. وَلَد

    بیٹا ، لڑکا ، پسر ، فرزند ، پوت ، ابن ، خلف ۔
     

  4. وَلَد َا کبَر

    (تصوف) علم ذات اسماء و صفات میں یکتا یا یگانہ ہونے کی بلند کیفیت ، خداوند تعالیٰ سے مخصوص و منسوب مقام ، مرتبہء واحدیت ۔
     

  5. وَلَد الحَرام

    ۔ بچہ جس کی ولادت عورت اور مرد کے شرعی اور قانونی ملاپ سے نہ ہوئی ہو ، بچہ جو منکوحہ عورت سے نہ ہو ، ولدالزنا ، حرام زادہ ، مجہول النسب ۔
    ۲۔ برساتی کیڑا مکوڑا
     

  6. وَلَد الحَلال

    بچہ جو شریعت کے موافق نکاح ہونے سے پیدا ہوا ہو ، بچہ جو منکوحہ عورت سے ہو ، حلال زادہ ، صحیح النسب۔
     

  7. وَلَد الحَلال اَشبَہ مِنَ العَمّ وَ الخَال

    (عربی کہاوت اردو میں مستعمل) حلالی بچہ زیادہ تر مشابہ ہوتا ہے اپنے چچا اور ماموں
     

  8. وَلَد الحَیض

    وہ بچہ جس کا نطفہ حالت حیض میں قرار پائے ، نطفہء حیضی ، ولدالحرام ؛ (مجازاً) حرامی
     

  9. وَلَد ۔ الزّنا

    ۔ غیر منکوحہ والدین کی اولاد ، حرامی ، حرام زادہ ، ولدالحرام ، مجہول النسب (بطور دشنام بھی مستعمل)
    ۲۔ برساتی کیڑے ؛ جیسے : پروانے ، کیڑے ، پتنگے ؛ کیچوے حشرات وغیرہ جو برسات میں پیدا ہو جاتے ہیں اور ستارئہ سہیل کے طلوع سے مر جاتے ہیں ؛ جس کو ملک یمن سے تعلق ہو
     

  10. وَلَد القَلب

    رک : ولدالزنا ۔