( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۸۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. پَتا

    ۱۔ سراغ ، کھوج ، نشان ؛ وجود یا آثار ۔
    ۲۔ حلیہ ، علامت ، پہچان ، صنعت وغیرہ کے حوالے جن سے کسی چیز کو پہچانا جاسکے ۔
    ۳۔ ٹھور ٹھکانا ، نام محلہ اور مقام وغیرہ ( جو اکثر ایلچی کو بتاتے یا خط پر لکھتے ہیں ) ۔
    ۴۔ حال ، احوال کا علم ؛ خیر خبر ۔
    پترکا  

  2. پِتا

    باپ ۔
    پتا  

  3. پُتا

    رک : پوت ، بیٹا ۔
     

  4. پَتّا

    ۱۔ (i) کسی پودے یا درخت کا برگ ، پات ، پتّی ، ورق شجر ۔
    (ii) پان ( جس پر کتھا چونا وغیرہ لگا کر چباتے ہیں ) ۔
    2. گنجفے یا تاش کا ورق جس پر مخصوص نشان یا تصویر ہوتی ہے ۔
    ۳۔ کان میں پہنا جانے ولا ایک زیور جس کا آویزہ پتے کی شکل کا ہوتا ہے یا کسی زیور میں آویزہ جو پتے کی صورت ہو ۔
    ۴۔ پتنگ کی دُم یعنی نچلے سرے پر چیل کی شکل کا مثلث نما کاغذ جو تیلیوں کی کنّیاں لگا کر بنایا جاتا ہے ۔
    ۵۔ بغیر آر یا دانتے کے سپاٹ شکل کا آرا، برّا ۔
    ۶۔ قفل کا پیندا یا تلا جس پر اس کے تمام پرزے اور کیل کانٹے جڑے ہوتے ہیں یعنی ڈھانچا تیار ہوتا ہے ۔
    ۷۔ ( معماری )عمارت میں گنبد کے چاروں طرف گولائی میں سانپ کے پھن سے مشابہ وضع کی ایک چیز جو خوبصورتی کے لیے برابر برابر بناتے ہیں ( اس کو پتے اور واحد کو پتا کہتے ہیں ) ۔
    ۸۔ کاغذ کا بنا ہوا چائے کا چھوٹا لفافہ ۔
    ۹۔ خاص وضع سے کٹی ہوئی پتلی دفتی پر لپٹا ہوا تاگا ۔
    ۱۰۔ ناو کے سرے پر لکڑی کا وہ ٹکڑا یا تختی جس کی مدد سے کِھوّیا پانی کاٹتا ہے ؛ پھن ۔
    پتَّر + کہ : +  

  5. پَتّا

    ( مجازاً ) سبک ، ہلکا ۔
     

  6. پِتّا

    ۱۔ حیوانی جسم کے اندر پہلو میں ایک چھوٹی سی تھیلی سے مشابہ عضو جس میں زرد زرد کڑوا پانی جگر سے رس کر آتا ہے ( جسے پت کہتے ہیں ) ، زہرہ ۔
    ۲۔ (i) ( مجازاً ) تحمل ، برداشت ؛ تاب و طاقت ، ہمت ، حوصلہ ، جگرا ، جگر ، دل ۔
    (ii) غصّہ ، تیزی ، تیہا ، جوش دل ۔
    ۳۔ خواہش نفسانی ۔
    ۴۔ غیرت ، شرم ۔
    پتّ + کہ +  

  7. پَتا

    ۱۔ سراغ ، کھوج ، نشان ؛ وجود یا آثار ۔
    ۲۔ حلیہ ، علامت ، پہچان ، صنعت وغیرہ کے حوالے جن سے کسی چیز کو پہچانا جاسکے ۔
    ۳۔ ٹھور ٹھکانا ، نام محلہ اور مقام وغیرہ ( جو اکثر ایلچی کو بتاتے یا خط پر لکھتے ہیں ) ۔
    ۴۔ حال ، احوال کا علم ؛ خیر خبر ۔
    پترکا  

  8. پَتا نِشان

    آثار ، سراغ ، علامت ۔
     

  9. پِتا

    باپ ۔
    پتا  

  10. پِتا کھاؤ

    وہ ( شخص ) جس کے پیدا ہوتے ہی باپ مرجائے ۔