( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۴۳۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. پَر

    ۱. پرندے کے جسم پر رواں جیسی قدرتی پوشش ؛ پرندے کے بازو جن کے سہارے وہ اڑتا ہے ، پن٘کھ.
    ۲. تیر کی نوک جو پر سے مشابہ ہوتی ہے.
    ۳. ( گھاس پھوسی کا ) پتا ، تنکا.
    ۴. ( حرف معیت ) پرند (عموماً کبوتر ) کی تعداد ظاہر کرنے کے لیے.
    ۵. (i) مشینی پن٘کھے میں پر کی مان٘ند پرزہ جو اڑنے چلنے گھومنے یا ہوا دینے میں مدد دیتا ہے.
    (ii) ہوائی جہاز کے بازو.
    ۶. ( مجازاً ) قوت ، زور ، بل ؛ سہارا ( رک : بسے پر ).
    ۷. پرکار کے دونوں نوکدار پرزوں میں سے ہر ایک.
     

  2. پَر

    ۱. دوسرا ، اور ، غیر ، پرایا ، دوسرے کا.
    ۲. مختلف ، جدا ، علاوہ.
    ۳. حد سے بڑھا ہوا ، بڑا ؛ بہت اونچا ، عمدہ بڑھیا ، اعلیٰ ، افضل ؛ دور کا ، بعید ؛ بقایا ، بچا ہوا ؛ پرانا ، قدیم ؛ باہر کا ، دوسری جگہ کا ؛ بیری ، دشمن ، مخالف .
     

  3. پَر

    گزرا ہوا ، پچھلا ( عموماً سال کے ساتھ ).
     

  4. پَر

    مگر ، لیکن ، اِلاّ.
     

  5. پَر

    ۱. (اثبات میں) ضرور ، لازمی طور پر.
    ۲. (نفی میں) ہر گز کے معنوں میں.
     

  6. پَر

    حسب ذیل معنوں میں مستعمل.
    ۱. کے اوپر.
    ۲. ’سے‘ کے بجاے.
    ۳. تک.
    ۴. میں.
    ۵. کو.
    ۶. کا ، کی یا کے کی جگہ.
    ۷. کی جانب ، کی طرف.
    ۸. کے لیے ، کے واسطے.
    ۹. کے بالعوض ، کے بدلے یا نتیجے میں.
    ۱۰. (i) کے بعد (ظرف زماں کے لیے).
    (ii) کے بعد (ظرف مکان کے لیے).
    ۱۱. کی طرف سے ، کے قریب یا نزدیک سے.
    ۱۲. کے باوجود.
    ۱۳. سے ، کی وجہ سے.
    ۱۴. کے مطابق.
    ۱۵. کے ذریعے، بذریعہ.
    ۱۶. سے متعلق ، کے بارے میں.
    ۱۷. (i) کے مقابلے میں ، بالمقابل.
    (ii) کی خاطر.
    ۱۸. کے نزدیک ، قریب ، برابر (زمان و مکان دونوں کے لیے).
    ۱۹. کے ساتھ ، کے ہوتے ہوئے.
    ۲۰. کے حال یا حالت و کیفیت میں.
    ۲۱. کے بھروسے.
    ۲۳. کے پاس ، کی خدمت میں.
    ۲۴. کی طرف مائل یا راجع.
    ۲۵. تواتر یا تسلسل کے اظہار کے لیے (تکرار اسمی کے درمیان).
    ۲۶. انحصار کے لیے.
    ۲۷. کسی فعل کے کرنے یا ہونے کے قریب ہونے کے اظہار کے لیے ، کے نزدیک ، والا.
    ۲۸. ترجیح یا فوقیت کے اظہار کے لیے.
    ۲۹. کے علاوہ ، مزید براں.
    ۳۰. شرح یا نرخ ظاہر کرنے کے لیے.
    ۳۱. جیسا ، ہم صفت.
     

  7. پَر

    پار (رک) کا مخفف.
     

  8. پَر

    پہلے ، آگے ، سامنے ؛ بڑھا ہوا ، بڑھ کر ، بہت زیادہ ؛ دور ، بعید ، فاصلے پر (حرکت کے افعال کے شروع میں استعمال ہوتا ہے)
     

  9. پَر

    قریب ، نزدیک ، اردگرد ؛ بالکل ؛ بہت زیادہ (مرکبات کے شروع میں استعمال ہوتا ہے)
     

  10. پَُر

    عضو ، ہاتھ ، پائوں ؛ جوڑ ؛ سر کنڈے کی گانٹھ