( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۲ نتائج (۰سیکنڈ )
پَریشان
۱. (i) پراگندہ ، منتشر ، بکھرا ہوا ، تِتَّر بِتَّر جیسے کتاب کے اوراق ، سر کے بال اور اسی طرح کی دوسری چیزیں.
(ii) بٹا ہوا ، ضائع ، برباد.
۲. (i) حیران ، سرگردان ، مضطر.
(ii) دق ، عاجز.
(iii) فکر مند ، متردد .
(iv) تکلیف میں مبتلا ، مصیبت زدہ .
پَریشان
۱. (i) پراگندہ ، منتشر ، بکھرا ہوا ، تِتَّر بِتَّر جیسے کتاب کے اوراق ، سر کے بال اور اسی طرح کی دوسری چیزیں.
(ii) بٹا ہوا ، ضائع ، برباد.
۲. (i) حیران ، سرگردان ، مضطر.
(ii) دق ، عاجز.
(iii) فکر مند ، متردد .
(iv) تکلیف میں مبتلا ، مصیبت زدہ .
پَریشان بَخْت
بدنصیب ، بد قسمت.
پَریشان حال
۱. تباہ حال ، مصیبت زدہ ، تن٘گ دست .
۲. مضطرب ، حیران ، سراسیمہ.
پَریشان خاطِر
جس کا دل افسردہ و اداس ہو ، متفکر ہو ، متردد.
پَریشان دِل
رک : پریشان خاطر .
پَریشان روزْگار
بدحال ، مصیبت زدہ.
پَریشان گوش
ایسا گھوڑا جس کے کان ڈھیلے اور گدھے کی طرح سے اپنی جگہ سے ذرا نیچے کو اترے اور گرے رہتے ہوں . ایسا گھوڑا بار برداری کے لیے مضبوط ہوتا ہے.
پَریشان گوئی
بکواس ، ہرزہ سرائی ، یا وہ گوئی.
پَریشان نَظَری
بہکی بہکی نظروں سے دیکھنے کا عمل ، ایک طرف نظر جما کے نہ دیکھنے کی حالت ، گھبراہٹ کے ساتھ ادھر اُدھر دیکھنے کی کیفیت.
۱
۲
>