( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. چادَر

    ۱. جسم پر اوڑھنے کا لمبا چوڑا کپڑا .
    ۲. گن٘دھے ہوئے پھولوں کی لڑیوں کا جال جو عرض و طول میں تقریباً دوپٹے کے برابر ہوتا ہے اور اسے مزار پر چڑھاتے ہیں، پھولوں کی چادر .
    ۳. وہ کپڑا جو منّت پوری ہونے پر گوٹے لچکے سے سجا کر مزار وغیرہ پر چڑھاتے ہیں .
    ۴. کفن کے پارچوں میں سے ایک پارچہ ( مجازاً ) کفن .
    ۵. (i) لمبا اور کم چوڑا کپڑا جو پلن٘گ یا فرش پر بچھایا جائے .
    (ii) لمبا اور چوڑا کپڑا جو بلنْگ یا فرش پر بچھایا جائے .
    ۶. وہ کپڑا جو میز پر بچھایا جاتا ہے ، میز پوش .
    ۷. شال شالی چادر
    ۸. چادر ایک پیمانۂ آراضی کا نام ہے جو ۱۲۰ بیگہ کا ہوتا ہے .
    ۹. پانی وغیرہ کی چوڑی دھار جو اوپر سے نیچے گرے ، آبشار .
    ۱۰. تالاب وغیرہ کی بالائی سطح ، سطح آب ، تالاب وغیرہ کے کنارے .
    ۱۱. آتش بازی کے ستاروں یا پھولوں کی بارش جو پانی کی چوڑی دھار کی طرح ہوتی ہے اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ بارود سے بھری ہوئی بتیاں یا گولیاں ایک ٹھاٹر میں لٹکا کر اس کے نصب کرتے ہیں اور ایک ساتھ سب کو آگ دکھا دیتے ہیں
    ۱۲. دھات یا مسالے کا بنا ہوا لمبا چوڑا پتر ؛ کسی منجمد یا گاڑھی چیز کا پھیلا ہوا پرت ، جمی ہوئی تہ ، تہ
    ۱۳. کسی چیز کی بالائی سطح .
    ۱۴. لگاتار گولہ باری کرنا .
    ۱۵. چھوٹا خیمہ .
     
  2. چادَر اُتْنے پانو پَھیلاؤ

    حیثیت (طاقت) کے مطابق کام کرنا چاہیے .
     
  3. چادَر

  4. چادَر اُتارْنا

    عورت کی بے آبروئی کرنا ( جیسے مرد کی لیے پگڑی اتارنا ) ، عورت کا برقع اتارنا ، عورت کو بے پردہ کرنا ، سر سے چادر علیحدہ کرنا ؛ پردہ فاش کرنا ، ذلیل کرنا ، بے عزت کرنا .
     
  5. چادَر اُڑھانا

    ۱. اوڑھنے کا کپڑا یا چادر جسم پر ڈالنا .
    ۲. (ہندو) بیوہ کے ساتھ شادی کرنا ؛ مردے پر شال ڈالنا .
     
  6. چادَر اَشْک

    آن٘سوئوں کی جھڑی ، آن٘سوئوں کا مسلسل بہائو .
     
  7. چادَر ُ الاخَبْار

    (مجازاً) لمبی چوڑی تفصیل .
     
  8. چادَر ِ اَمان

    شکست کی حالت میں سفید جھنڈا لہرانا .
     
  9. چادَر اَور چار دِیواری

    خواتین کا حیا و شرم کے ساتھ سماجی تحفظ .
     
  10. چادَر اوڑْنا/اوڑْھنا

    ۱. پردہ کرنا ، جسم کو ڈھان٘پنا .
    ۲. غیرت سے کام لینا ، شرم و حیا کرنا .