( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۳۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. چال

    ۱۔ چلنے رین٘گنے یا گھسٹنے کا فعل یا طرز، رفتار۔
    ۲۔ بے ارادہ حرکت جو بالطبع یا کشش یا دیگر مادی اسباب (حرارت وغیرہ) سے پیدا ہو ( بجائے خود ہو یا کسی سمت میں ہو) ۔
    ۳۔ (i) رَوِش ، رویّہ، طور و طریق ، وضع ، ڈھن٘گ .
    (ii) رواج ، دستور .
    (iii) اطوار، کردار .
    ۴۔ ذریعہ، وسیلہ ؛ راہ ؛ طریقہ ؛ ترکیب : تدبیر ۔
    ۵ ۔ فریب ، دھوکا .
    ۶۔ شطرنج یا چوسر وغیرہ میں کھلاڑی کا مہرے وغیرہ کو ایک گھر سے دوسرے گھر میں لے جانے یا اپنے دان٘و پر تاش کا پتا ڈالنے کا عمل ؛ دان٘و ؛ بازی .
    ۷۔ عمارت ؛ سلسلۂ مکان ۔
    ۸۔ (زین سازی) گھوڑے کے ساز کا وہ حصہ جو اسکی کمر پر کسا جاتا ہے، بن٘گلہ ، اس میں بھارکس ، چڑیا ، چن٘گی اور دُمچی شامل ہوتی ہیں ۔
    ۹۔ مسلک ، طور طریق ؛ سُنّت (قدیم) ۔
    ۱۰۔ ( ماہی گیری) بھان٘گن اور بھوڑکی قسم کی بہت چھوٹی ذات کی مچھلی جس کا پیٹ سبزی مائل زرد ہوتا ہے۔
    ۱۱۔ راستہ .
    ۱۲۔ فیشن ، طرز، وضع، چلن، رواج .
    ۱۳۔ سرخ و سفید ملے جلے بالوں والا چکور کی رنگت کا گھوڑا ۔
    ۱۴۔ (طبیعیات) رفتار ؛ ہوا میں گزرنے کا وقت ۔
    ۱۵۔ پہچان .
     
  2. چال

  3. چال

    رک : چالا (۳) مچھلی کی قسم ، رک : چال کے کباب.
     
  4. چال

  5. چال اُڑانا

    کسی کے امتیازی انداز یا اوصاف کو اپنانا دوسرے کی خصوصیات اختیار کرنا ( بیشتر بتکلف) ؛ تقلید کرنا ۔
     
  6. چال اُڑْوانا

    چال اڑانا (رک) کا تعدیہ ۔
     
  7. چال باز

    چالا ؛ دوھوکے بازی کرنے والا ۔
     
  8. چال بازی

    چال باز(رک) کا اسم کیفیت ، چالاکی ، شرارت ۔
     
  9. چال بازی کَرْنا

    فریب دینا ، دھوکا دینا ۔
     
  10. چال بَتانا / بَتْلانا

    ۱۔ شطرنج میں مہرے کو خاص طور پر چلنے کا مشورہ دینا ۔
    ۲۔ فریب دینا، مکاری کرنا .