( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. چَنْدَن

    ۱. ایک قسم کی خوشبودار لکڑی جو سرخ ، سفید اور زرد تین قسم کی ہوتی ہے نیز صندل کی لکڑی کا درخت ، صندل ، لاط : Sanalum Album.
    ۲. سرخ صندل کا ٹیکہ جو ماتھے پر لگایا جائے .
    ۳. ایک قسم کا کبوتر.
    ۴. ایک روئیدگی جو ترکاری اور ادویات میں مستعمل ہے.
     

  2. چِنْدَن

    ۱. چان٘د .
    ۲. صاف ستھرا ، صاف شفاف .
    ۳. چان٘دی ، اعلیٰ قسم کی ایک دھات .
    ۴. چان٘دنی .
     

  3. چَنْدَن

    ۱. ایک قسم کی خوشبودار لکڑی جو سرخ ، سفید اور زرد تین قسم کی ہوتی ہے نیز صندل کی لکڑی کا درخت ، صندل ، لاط : Sanalum Album.
    ۲. سرخ صندل کا ٹیکہ جو ماتھے پر لگایا جائے .
    ۳. ایک قسم کا کبوتر.
    ۴. ایک روئیدگی جو ترکاری اور ادویات میں مستعمل ہے.
     

  4. چَنْدَن بَتْھوا

    بتھوے کے ساگ کی ایک قسم جسے بویا جاتا ہے ، بڑا بتھوا ، بستانی بتھوا .
     

  5. چَنْدَن بُوٹی

    رک : چندن (۱) معنی نمبر ۴.
     

  6. چَنْدَن پَڑا چَمار کے نِت اُٹھ کُوٹے چام ، رو رو چَنْدَن مہی پھرے پَڑا نِیچ سے کام

    اچھی چیز ناقدر شناس کے ہاتھ لگ جائے و وہ قدر نہیں کرتا اور فضول کاموں میں استعمال کرتا ہے.
     

  7. چَنْدَن کا کھور

    تلک ، صندل کا ٹیکا .
     

  8. چَنْدَن کی چُٹکی بَھلی ، نہ گاڑی بَھر اَناج کَباڑ

    تھوڑی سی اچھی چیز ، زیادہ خراب چیز سے بہتر ہوتی ہے.
     

  9. چَنْدَن کی چُٹْکی بَھلی ، گاڑی بَھرا نَہ کاٹْھ

    تھوڑی اچھی چیز بہ سی خراب سے بہتر ہے.
     

  10. چَنْدَن کے پیڑ پَر ناگ کا بَسیرا

    اچھی چیز پر بروں کا قبضہ ، اچھی جگہ پر برے لوگوں کا عمل دخل ہونے کے موقع پر کہتے ہیں .