( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۷۵ نتائج (۰سیکنڈ )
چِہْرَہ
۱. مکھڑا ، صورت .
حلیه جو رجسٹروں میں درج ہو ، ملازموں کے خال و خط جو دفتر میں لکھے جائیں.
۳. نفری ، گنتی .
۴. لفظ کے حروف کے اعراب کا اندارج تاکه صحیح پڑھا جا سکے .
۵. مصنوعی نقشه روپ ، شکل .
۶. فرد ، شخص ؛ کردار ؛ اداکار.
۷. تمہید، ابتدا ، آغاز ، (مرثیے کےلیے مخصوص) .
۸. دیوار یا عمارت کا بیرونی رُخ .
۹. (تصّوف) واحدیت کی تجلّی .
۱۰. گھنٹے یا گھڑی کا وقت بتا نے والا نقشه جس پر گھنٹے، منٹ اور سکنڈ کے نشان بنے ہوتے ہیں اور سوئیاں گھومتی ہیں ، ڈائل .
۱۱. سر ، گردن اور شانوں تک کا حصه یا تصویر، حلیه .
۱۲. شکاری پرندے کو شکا ر کیے ہوئے پرند کا خون چکھانے کا عمل .
۱۳. سکّے کی تصویر والا رُخ .
چِہرَہ
پرنور صورت ، پاکیزہ صورت ، پاکیزہ چہرہ ۔

چِہْرَہ اُتارْنا
خط و خال کا نقشه لینا.
چِہْرَہ اُتَرنْا
۱. نڈھال اور مضمحل ہونا، کمھلا جانا، بے رونق ہونا، پزمردہ ہونا ؛ خوف زدہ ہونا ، ہوائیاں اڑنا.
۲. من٘ھ پر رنج و غم مایوسی اور درمان٘دگی اور کوفت کے آثار ظاہر ہونا.
چِہْرَہ اَفْروزی
رونق نخشنے کا عمل ؛ آراستگی ، زیبائش.
چِہْرَہ آرائی
بناؤ سن٘گھار ، زیب و زینت ، آرائش و زیبائش.
چِہْرَہ بَحال کَر٘نا
۱. چہرہ بحال ہونا (رک) کا تعدیه .
۲. ملازمت بر قرار کرنا ، ملازموں میں دوبارہ نام درج کرنا.
چِہْرَہ بَحال ہونا
۱. من٘ھ پر نور اور رونق آجانا، صورت سے صحت کے آثار نمایاں ہونا، چہرہ کِھل جانا ، شکل سے خوشی ظاہر ہونا.
۲. معطل ہو کر پھر جگه ملنا ، ملازمت کا بدستور سابق ہو جانا ، ملازم کے نام کا دوبارہ درج ہو جانا.
چِہْرَہ بَدَل دینا
حلیه تبدیل کر دینا ؛ شکل و صورت مسخ کر دینا.
۱
۲
۳
۴
۵
>