( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۱۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. کَس

    ۱. آدمی ، شخص ، فرد ، کوئی.
    ۲. (کنایۃً) مدد گار ، والی ، سہارا.
     

  2. کَس

    ۱. طاقت ، زور ، بل ، تاب.
    ۲. تلوار کی لچک جس سے اس کی خوبی معلوم ہوتی ہے.
    ۳. سونے کو کسوٹی پر لگانا ، سونے کو تپانا ، امتحان کرنا ، جانچ کرنا ، پرکھ ، جانچ.
    ۴. تاؤ ، قوام.
    ۵. (سنگ تراشی) پتھر پر ٹانکی سے لگائے ہوئے خط کا نشان ، پتھر کو تراشنے یا خاص ڈھب سے توڑنے کا خط ، باخطّی علامت.
    ۶. (قدیم) ارادہ ، قصد.
    ۷. پہاڑی بارش کا پانی بہنے والا نالہ سماہنی کے کَس میں دو بڑی ڈابیں ہیں ڈابوں میں ہر وقت پانی موجود رہتا ہے.
    ۸. مضبوطی ، استحکام ، تقویت.
    ۹. (قدیم) برکت ، تاثیر.
    ۱۰. کس کے معنی کھال اور چھال کے ہیں.
    ۱۱. ڈھان٘چہ ، پنجر.
     

  3. کَس

    کسنا (رک) کا مر، مرکّبات میں مستعمل جیسے "کس باندھ" , " کمر کس" ، کس دینا ، کس جانا وغیرہ.
     

  4. کِس

    ۱ . کون (شخص، چیز، جگہ وغیرہ کے لیے).
    ۲. استعجاب و حیرت کے لیے.
    ۳. رک : " کسی".
    ۴. اثباتِ فعل کے لیے.
    ۵. زیادتی کے اظہار کے لیے ( عموماً " سے " اور" کا " کے ساتھ).
    ۶. اظہارِ خوبی کے لیے .
    ۷. کسی کو (قدیم).
     

  5. کُس

    (فحش ، بازاری) عورت کی شرم گاہ ، کسی مادہ کا اندامِ انہانی، بُل، چُوت، فُرج، قُبل
     

  6. کَس

    ۱. آدمی ، شخص ، فرد ، کوئی.
    ۲. (کنایۃً) مدد گار ، والی ، سہارا.
     

  7. کَس بِشَنْوَد یا نَشْنَود مَن گُفتُگوئے مِیکُنَم

    (فارسی مصرع بطور کہاوت مستعمل) کوئی سنے یا نہ سنے میں گفتگو کیے جاتا ہوں ، جب کوئی بے موقع بولے چلے جاتا ہے تو کہتے ہیں ، اگر گفتگو کرنے والا خود یہ مصرع پڑھے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کوئی میری بات پر دھیان دے یا نہ دے میں کہے دیتا ہوں.
     

  8. کَس بَہ خارَدْ پُشْت مَن ، جُز ناخُنِ اَنگُشْتِ مَن

    بُرے وقت پر اپنے ہی کام آتے ہیں ، مصیبت میں اپنا ہی کام دیتا ہے.
     

  9. کَس مَپُرْس

    ایسا شخص جس کا کوئی پرسان حال نہ ہو ، بے قدر ، ہیچ.
     

  10. کَس مَپُرْسانَہ

    کس مپرسی کا ، حال نہ پوچھنے کی کیفیت ، بے قدری کا.