( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۸ نتائج (۰سیکنڈ )
کَِشْتی
۱. ناؤ ، سفینہ ، بجرہ
۲. کشتی نما ظرف ، کشتی کی طرح کا برتن ، شراب پینے کا کشتی نما پیالہ ، جامِ شراب
۳. سر میں تیل ڈالنے کی کشتی نما پیالی ، تیل پھلیل کی پیالی
۴. کسی بھی دھات شیشے یا لکڑی کی مستطیل یا بیضوی شکل کی ٹرے
۵. کاسۂ گدائی جو کشتی نما ہوتا ہے ، کشکول
۴. (معماری) وہ تختہ یا پیٹی جو دیوار یا دروازے کے چوبی حاشیے پر جڑی ہو ، کواڑ کے نیچے کا بڑا تختہ یا فریم ، چوکٹا.
۷. (کُتب خانہ) کشتی سے مشاہد لکڑی وغیرہ کی ٹرے جس میں تریب سے کارڈ سلاخ میں پرو کر لگائے جاتے ہیں ، کارڈ رکھنے کی ٹرے
کُشْتی
۱. دو پہلوانوں کا بغیر ہتھیار کے ہاتھ پیروں کے دان٘و پیچ سے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لئے دو بدو مقابلہ کرنا ، زور آزمائی کے لیے گُتھم گتھا ہونا ، دو حریفوں میں زور آزمائی ، دو حریفوں میں داؤں پیچ کی لڑائی
۲. (کبوتر بازی) ایک کبوتر باز کے کبوتروں کی دوسرے کبوتر باز کے کبوتروں کے ساتھ تال میل اور پھر بُلانے پر اپنے اپنے مقام کو واپسی ، کبوتروں کی بازی
کَِشْتی
۱. ناؤ ، سفینہ ، بجرہ
۲. کشتی نما ظرف ، کشتی کی طرح کا برتن ، شراب پینے کا کشتی نما پیالہ ، جامِ شراب
۳. سر میں تیل ڈالنے کی کشتی نما پیالی ، تیل پھلیل کی پیالی
۴. کسی بھی دھات شیشے یا لکڑی کی مستطیل یا بیضوی شکل کی ٹرے
۵. کاسۂ گدائی جو کشتی نما ہوتا ہے ، کشکول
۴. (معماری) وہ تختہ یا پیٹی جو دیوار یا دروازے کے چوبی حاشیے پر جڑی ہو ، کواڑ کے نیچے کا بڑا تختہ یا فریم ، چوکٹا.
۷. (کُتب خانہ) کشتی سے مشاہد لکڑی وغیرہ کی ٹرے جس میں تریب سے کارڈ سلاخ میں پرو کر لگائے جاتے ہیں ، کارڈ رکھنے کی ٹرے
کَِشْتی بان
کشتی چلانے والا ، ملاّح ، کھیویّا ، ناخدا
کَِشْتی بانی
کشتی چلانا ، ناؤ کھینا ، ناؤ کھینے کا عمل ، ملاّحی کا پیشہ
کَِشْتی بِنَہ
(قانون) ایک خاص پنجابی رواج ہے جس کی رو سے گہری دھار دریا کے وار پار مواضعات میں حدِّ فاصل سمجھی جاتی ہے
کَِشْتی بَہہ جانا
ہوا یا بہاؤ کے زور سے کشتی کا ملاح کے قابو سے باہر ہو جانا
کَِشْتی پارْ اُتَرْنا
کشتیی کنارے لگنا ، مشکل وقت گزرنا ، مشکل حل ہونا
کَِشْتی پارْ لَگانا
کشتی کو ساحل تک لے جانا ، مشکل حل کرنا
کَِشْتی پار لَگْنا
کشتی پار لگانا (رک) کا لازم ، مشکل حل ہونا
۱
۲
۳
۴
۵
>