( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۷ نتائج (۰سیکنڈ )
کَعْبَہ
(لفظاً) مکعب عمارت جس کا طول، عرض اور بلندی مساوی ہو؛ (مراداً) مکّے میں مربع عمارت جس میں حجرِ اسود نصب ہے، یہ تمام مسلمانوں کا قبلہ ہے اسی کی طرف منھ کرکے نماز ادا کرتے ہیں سال میں ایک بار جب ذی الحجّہ کے مہینے میں اس کی زیارت اور اس کا طواف کرتے ہیں جسے شرعاً حج کہتے ہیں، ورنہ زیارت اور طواف کسی وقت بھی کرسکتے ہیں.

کَعْبَہ ڈھانا
مقدّس مقام کو مسمار کرنا، دل توڑنا.
کَعْبَہ رَو
کعبے کو جانے والا، کعبہ کا زائر یا سیّاح .
کَعْبَہ کی طَرَف ہاتھ اُٹھانا
کعبہ کی قسم کھانا، کعبہ کو اپنی صداقت کا گواہ قرار دینا.
کَعْبَہ مَقْصَد / مَقْصُود
اصل مقصد، اصل مدّعا، منزل مقصود.
کَعْبَہ نَِشِین
مراد: اللہ تعالیٰ.
کَعْبَہ ہو تو اُس کی طَرَف مُنھ نَہ کَروں
کسی جگہ سے اس قدر بیزار اور تنگ ہونا کہ اگر وہ جگہ مقام مقدس اور خدا کا گھر بھی بن جائے تو ادھر کا رخ نہ کرنا غرض نہایت بیزار تنگ اور عاجز ہو جانے کے موقع پر یہ فقرہ بولا جاتا ہے.